سیئول:جنوبی کوریا کی ایئرلائن جیجو کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر ’کم ای بے‘ نے طیارے کے حادثے پر قوم سے معافی مانگی اور جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا۔ حادثے میں 179 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق جنوبی کوریا کی نجی فضائی کمپنی جیجو کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر کم ای بے نے طیارے کے المناک حادثے کے بعد اتوار کو اپنی ٹیم کے ساتھ سر جھکا کر معافی مانگی۔ انہوں نے کہا کہ وہ جاں بحق ہونے والوں کے اہل خانہ کے ساتھ اظہارِ ہمدردی کرتے ہیں اور ان سے معافی کے طلبگار ہیں۔
رپورٹس کے مطابق حادثہ جنوبی کوریا کے موان ایئرپورٹ کے رن وے پر پیش آیا، جہاں لینڈنگ کے دوران طیارے کا گیئر کام نہ کر سکا اور طیارہ کنکریٹ کی باڑ سے ٹکرا گیا۔ اس حادثے کے نتیجے میں 179 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
حادثے کا شکار طیارہ تھائی لینڈ کے شہر بنکاک سے واپس آ رہا تھا۔ طیارے میں کل 175 مسافر اور عملے کے 6 ارکان سوار تھے۔ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
بنگلادیش میں تعلیمی نصاب میں تبدیلی کی گئی ہے جس کے تحت ملک کے بانی کی حیثیت میں جنرل ضیا…
سمندر کی گہرائیوں میں ایک خوفناک مخلوق کی موجودگی نے لوگوں میں دہشت پھیلا دی ہے۔ حال ہی میں ووپر…
ایوی ایشن معاملات کا تجزیہ کرنے والی کمپنی سیریئم نے وقت کی پابندی کے حوالے سے سالانہ رینکنگ جاری کی…
لندن:انگلینڈ میں گزشتہ چار سالوں کے دوران شراب نوشی کی وجہ سے ہونے والی اموات میں ایک تباہ کن اضافہ…
لندن:آرٹیفیشل انٹیلیجنس (اے آئی) نے موجودہ دور میں ہماری زندگی کو بلاشبہ آسانی سے بھر دیا ہے، لیکن مستقبل میں…
نئی دہلی: بھارت میں ایک غیر معمولی واقعہ سامنے آیا ہے جس میں ایک مردہ شخص اسپیڈ بمپ سے ٹکرانے کے…