آسٹریلیا سےمسلسل دو میچ ہارنے کے بعد پاکستانی ٹیم میں اہم تبدیلیاں کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ پاکستانی اہم ترین کھلاڑیوں کی تبدیلی کا فیصلہ کیا جا رہا ہے۔ ٹیم مینجمنٹ میں اہم تبدیلی کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔پاکستان کرکٹ ٹیم کی مینجمنٹ نے آسٹریلیا کے ہاتھوں دو ٹیسٹ میچز میں شکست کے بعد تیسرے میچ کیلئے سخت فیصلے کر لیے ہیں۔
تبدیلیوں کے فیصلے کرتے ہوئے امام الحق کو شدید سست بیٹنگ کرنے پر باہر بٹھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اسی کے ساتھ ساتھ صائم ایوب کوڈیبیو کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق اوپننگ بیٹسمین امام الحق نے 2 ٹیسٹ کی 4 اننگز میں ایک نصف سینچری کے ساتھ 94 رنز بنائےہیں۔
امامالحق کی سست بیٹنگ پر ٹیم مینجمنٹ کافی ناراض دکھائی دی ہے ، بتایا جا رہا ہے کہ انہوں نے سیریز میں پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ 301 گیندیں کھیلیں ہیں لیکن سکور بہت کم بنائے ہیں ، ٹیم مینجمنٹ نے بیٹرز کو واضح پیغام دیاہے کہ مثبت طریقے سے مثبت اور ٹیم کیلئے بیٹنگ کا اہتمام کریں، امام الحق نے دوسری اننگ میں اپنا پہلا رن 18 ویں گیند پر کہیں جا کر لیا ہے۔
ٹیم مینجمنٹ نے امام الحق کو سڈنی میں باہر بٹھانے کا فیصلہ کیاہے اور ان کی جگہ صائم ایوب کو ڈیبیو کروایا جائے گا تاہم نائب کپتان شاہین شاہ آفریدی سے متعلق بھی ٹیم مینجمنٹ نے منصوبہ تیار کر لیا ہے ۔شاہین شاہ آفریدی کو سڈنی ٹیسٹ سے پہلے بولنگ سے دور رکھنے کا فیصلہ کیا جا چکا ہے۔