Categories: ورلڈ

سعودی عرب کے پہاڑوں پر برفباری

سعودی عرب کے پہاڑوں پر برفباری شروع ہو گئ۔ سعودی عرب اپنے خشک موسم ،صحراؤں، کھجوروں کے باغات اور حرمین شریف کی وجہ سے مشہور ہے۔ امت مسلمہ کی عقیدت مختلف مذہبی پہلوؤں کی وجہ سے اس شہر کے ساتھ منسوب ہے۔ سعودی عرب کے تمام ریجنز میں موسم تقریبا خشک اور گرم ہی رہتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بتایا جا رہا ہے کہ سعودی عرب کے تبوک ریجن میں شدید برف باری ریکارڈ کی گئی ہے۔ برفباری ہونے کی  وجہ سے اللوز پہاڑ نے سفیدی کی چادر اوڑھ رکھی ہے۔ پاکستانی نجی ٹی وی چینل کے مطابق برف باری ہوتے ہی پہاڑ دلکش منظر پیش کرنے لگا۔ برف سے ڈھکے ہوئے پہاڑ کو دیکھنے اور موسم سے لطف اندوز ہونے کے لیے شہریوں اور سیاحوں کی بڑی تعداد نے علاقے کا رخ کرلیا۔اللوز کا پہاڑی سلسلہ تبوک شہر سے تقریباً 200 کلومیٹر شمال مغرب میں واقع ہے۔

یہاں پر یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ اس بات میں کوئی شک نہیں سعودی عرب کا شمار گرم اور صحرائی علاقوں میں ہوتا ہے لیکن  موسمیاتی تبدیلیوں کا بڑا اثر سعودی عرب میں بھی ہوا ہے۔ ان دنوں سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں شدید بارشیں بھی ریکارڈ کی گئی ہیں۔ بارشوں کی وجہ سے صحرا اور پہاڑ سرسبز ہوگئے ہیں۔

 

Recent Posts

بیٹر کے زوردار شارٹ نے ایمپائر کے منہ کا حلیہ بگاڑ دیا

بیٹر کے زوردار شارٹ نےایمپائر کے منہ کا حلیہ ہی بگاڑ دیا جس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل…

1 دن ago

اجتجاج کا معاملہ،حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان ابتدائی رابطے کے بعد 2 ملاقاتیں

پاکستان تحریک انصاف کا 24 نومبر کو ہونے والا احتجاج رکوانے کے لیے پس پردہ ملاقاتیں جاری ہیں۔سینیئر صحافی انصار…

1 دن ago

عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور

سابق وزیراعظم عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور کر لی گئی۔آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس…

2 دن ago

باباوانگا کی ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں

معروف خاتون نجومی باباوانگا نے ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں کر دیں۔۱۹۱۱ میں پیدا ہونے والی بابا وانگا نے مرنے…

2 دن ago

عمران خان کا پیغام ہے کہ تمام پاکستانی 24 نومبر کو اپنے حقوق کے لئے نکلیں۔ علیمہ خان

علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…

4 دن ago

پاکستان میں وی پی این بند نہیں ہوا۔ اس کے بغیر آئی ٹی انڈسٹری کی ترقی اور کاروبار کا چلنا ممکن نہیں

چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) حفیظ الرحمان نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے واضح…

4 دن ago