سعودی عرب میں مقیم غیر ملکی ملازمین کے لیے نئے قوانین متعارف کروانے کا فیصلہ کیا جا چکا ہے۔ سعودی عرب نے غیر ملکی ملازمین کے اہل خانہ کیلئے نئے قوانین نافذ کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ سعودی عرب کے جنرل ڈائریکٹوریٹ آف پاسپورٹس نے سعودی مملکت میں مقیم تمام غیر ملکیوں کو اپنے خاندان کے 6 سال یا اس سے زائد عمر کے افراد کے فنگر پرنٹس کا اندراج فوری طور پر کرنے کا حکم دے دیا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق اس نئے اٹھائے جانے والے اقدام کا مقصد سعودی عرب میں رہنے، کام کرنے والے یا دورہ کرنے والے افراد کے لئے انتظامی عمل کو بہتر بنانا اور حفاظتی اقدامات کو بہتر اور مضبوط بنا کر سہولیات فراہم کرنا ہے۔ مزید یہ کہ مختلف سرکاری خدمات حاصل کرنے اور سرکاری دستاویزات حاصل کرنے کے لئے زیر کفالت افراد کے لئے فنگر پرنٹس کا اندراج لازمی قرار ہے۔
واضح رہے سعودی حکومت کی طرف سے یہ اقدامات تارکین وطن کی ضروریات کو پیش نظر رکھتے ہوئے اٹھائے جا رہے ہیں۔ سعودی حکام کا کہنا ہے کہ ایسا کرنے کا مقصد غیر ملکی ملازمین کے ساتھ قیام کرنے والے انکے اہل خانہ کے لیے بہتر سہولیات فراہم کرنا ہے۔
لازمی بائیو میٹرک رجسٹریشن کا نفاذ سعودی عرب کے انتظامی کارکردگی کو بہتر بنانے اور اپنے شہریوں اور رہائشی تارکین وطن دونوں کے لئے ایک محفوظ اور ہموار ماحول پیدا کرنے کے لیے ہے۔
بیٹر کے زوردار شارٹ نےایمپائر کے منہ کا حلیہ ہی بگاڑ دیا جس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل…
پاکستان تحریک انصاف کا 24 نومبر کو ہونے والا احتجاج رکوانے کے لیے پس پردہ ملاقاتیں جاری ہیں۔سینیئر صحافی انصار…
سابق وزیراعظم عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور کر لی گئی۔آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس…
معروف خاتون نجومی باباوانگا نے ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں کر دیں۔۱۹۱۱ میں پیدا ہونے والی بابا وانگا نے مرنے…
علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…
چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) حفیظ الرحمان نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے واضح…