ریاض: خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے اعضاء عطیہ کرنے والے 200 سعودی مرد و خواتین کو تیسرے درجے کا شاہ عبدالعزیز تمغہ دینے کی منظوری دی ہے۔
عالمی میڈیا کے مطابق ان افراد نے اپنی زندگی میں یا دماغی موت کے بعد اعضاء عطیہ کرنے کی اجازت دی تھی۔ ان کے اس نیک عمل کو سراہتے ہوئے انہیں شاہی اعزاز سے نوازا جا رہا ہے۔
سعودیہ میں خون عطیہ کرنے والے یا اعضاء عطیہ مہم میں شامل ہونے والے افراد کو اکثر شاہی تمغے دیے جاتے ہیں۔ یہ اقدام عوام میں انسانی خدمت کا شعور اجاگر کرنے اور ان کی حوصلہ افزائی کے لیے کیا جاتا ہے۔
شاہی تمغے حاصل کرنے والوں کے نام سرکاری طور پر جاری کیے جاتے ہیں تاکہ ان کے کار خیر کو عوام کے سامنے پیش کیا جا سکے۔