جانوروں کا ٹھکانہ جنگل ہوتا ہے، مگر کبھی کبھی جانوروں کو شوق پیدا ہوتا ہے انسانوں کی آبادی میں زبر دستی گھس کر حالات کا جائزہ لینے کا۔ ایسے ہی ایک جنگلی ہاتھی گیٹ توڑ کر عدالت کے احاطے میں گھس گیا۔ تفصیلات کے مطابق ریاست اتراکھنڈ کے شہر ہریدوار میں ایک جنگلی ہاتھی گیٹ توڑ کر عدالت کے احاطے میں گھس گیا ، ہاتھی کے اند داخل ہوتے ہی عدالت کے احاطے میں ہر طرف افراتفری پھیل گئی اور کئی لوگ خوف کا بھی شکار ہوئے۔ بتایا جا رہا ہے کہ ہاتھی نے عدالت کی ایک دیوار کو بھی نقصان پہنچایا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہاتھی کے عدالت کے احاطے میں گھسنے کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال دیکھ کر حکّام نے فوری طور پر محکمۂ جنگلات کو اطلاع کر دی۔ شکایت موصول ہونے کے بعد فوری طور پر محکمہ جنگلات کے اہلکاروں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر ہاتھی کو خوفزدہ کرنے کے لیے ہوا ئی فائرنگ کا حربہ استعمال کیا اور ہاتھی کو وہاں سے لے گئے۔
اسی کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا پر ہاتھی کا پاور کے ساتھ عدالت میں گھسنا اور پھر توڑ پھوڑ کرنا کافی وائرل ہو رہا ہے۔