Categories: کھیلورلڈ

ٹی ٹونٹی کی نئی رینکنگ جاری، رضوان اور بابر کس نمبر پر ہیں؟

انٹر نیشنل کرکٹ کونسل نے ٹی ٹونٹی پلیئرز کی رینکنگ جاری کر دی ہے۔ آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ پلیئرز کی رینکنگ میں  پاکستان کے شاندار بلے باز محمد رضوان اور بابر اعطم کی ایک ایک درجہ تنزلی ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق نئی رینکنگ میں  محمد رضوان دوسرے سے تیسرے  نمبر پر چلے گئے ہیں۔ جبکہ بابر اعظم پانچویں نمبر چلے گئے ہیں۔ آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ  ٹی 20 رینکنگ میں پڑوسی ملک بھارت کے سوریا کمار یادیو پہلی پوزیشن پر براجمان ہیں،انگلینڈ کے فل سالٹ نے 18 درجے ترقی حاصل کر کہ  دوسرے نمبر پر قبضہ کر لیا ہے۔

آئی سی سی رینکنگ کے مطابق  ٹی 20 بولنگ میں  عادل رشید پہلے نمبر پر ہیں، راشد خان دوسرے  نمبر پر ہیں اور روی بشنوئی تیسرے نمبر پر برقرار ہیں، ویسٹ انڈیز کے عقیل حسین 2 درجے  ترقی پا کر چوتھے نمبر پر آ گئے،  اوس جاری کردہ رینکنگ کے مطابق ٹاپ 10 میں کوئی پاکستانی بولر شامل نہیں ہے۔

جبکہ دوسری جانب پاکستان کے فاسٹ بالر حسن علی کی ایک اور دلچسپ ویڈیو  سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔میلبورن ٹیسٹ کے دوران حسن علی گراؤنڈ میں خود کو ایکٹو رکھنے کیلئے ورزش کر رہے تھے کہ ان کے پیچھے سٹینڈز میں موجود شائقین نے بھی حسن علی کی نقل کرتے ہوئے ساتھ ساتھ ورزش شروع کردی۔ اس موقع پر کیمرہ مین نے کمال مہارت سے منظر کو کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کرلیا اور پھر یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

 

Recent Posts

بیٹر کے زوردار شارٹ نے ایمپائر کے منہ کا حلیہ بگاڑ دیا

بیٹر کے زوردار شارٹ نےایمپائر کے منہ کا حلیہ ہی بگاڑ دیا جس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل…

2 دن ago

اجتجاج کا معاملہ،حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان ابتدائی رابطے کے بعد 2 ملاقاتیں

پاکستان تحریک انصاف کا 24 نومبر کو ہونے والا احتجاج رکوانے کے لیے پس پردہ ملاقاتیں جاری ہیں۔سینیئر صحافی انصار…

2 دن ago

عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور

سابق وزیراعظم عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور کر لی گئی۔آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس…

3 دن ago

باباوانگا کی ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں

معروف خاتون نجومی باباوانگا نے ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں کر دیں۔۱۹۱۱ میں پیدا ہونے والی بابا وانگا نے مرنے…

3 دن ago

عمران خان کا پیغام ہے کہ تمام پاکستانی 24 نومبر کو اپنے حقوق کے لئے نکلیں۔ علیمہ خان

علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…

4 دن ago

پاکستان میں وی پی این بند نہیں ہوا۔ اس کے بغیر آئی ٹی انڈسٹری کی ترقی اور کاروبار کا چلنا ممکن نہیں

چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) حفیظ الرحمان نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے واضح…

4 دن ago