سابق امریکی صدر بل کلنٹن بیمار، ہسپتال داخل
واشنگٹن:امریکہ کے سابق صدر بل کلنٹن کو بخار کی شکایت کے باعث اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق 78 سالہ سابق صدر کی صحت سے متعلق کسی سنگین یا تشویشناک صورتحال کی اطلاع نہیں دی گئی ہے۔
بل کلنٹن کو بخار کی شکایت کے بعد جارج ٹاؤن یونیورسٹی میڈیکل سینٹر میں معائنے اور مشاہدے کے لیے داخل کیا گیا ہے۔
ان کے اہل خانہ نے بتایا ہے کہ وہ بہتر حالت میں ہیں اور اسپتال میں فراہم کی جانے والی بہترین طبی دیکھ بھال پر شکریہ ادا کرتے ہیں۔