9 مئی واقعات ،فوجی عدالتوں سے عام شہریوں کو سنائی گئی سزاؤں پر امریکہ کا شدید ردعمل
واشنگٹن:امریکہ نے 9 مئی کے واقعات کے سلسلے میں فوجی عدالتوں کے ذریعے عام شہریوں کو سنائی گئی سزاؤں پر شدید خدشات کا اظہار کیا ہے۔
امریکی محکمہ خارجہ نے پاکستانی فوجی عدالتوں کی کارکردگی پر گہری تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ واشنگٹن کو 9 مئی کے احتجاجی واقعات میں ملوث افراد کے خلاف فوجی ٹربیونلز کے فیصلوں پر تحفظات ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق، امریکی حکومت نے ان سزاؤں کو انصاف کے بنیادی اصولوں اور منصفانہ ٹرائل کی روح کے خلاف قرار دیا ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل یورپی یونین نے بھی اس اقدام کی سخت مخالفت کی تھی۔ یورپی یونین نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ پاکستان میں عام شہریوں کے خلاف فوجی عدالتوں کے فیصلے بین الاقوامی قوانین اور معاہدوں کی خلاف ورزی کے زمرے میں آتے ہیں۔
یورپی یونین نے پاکستان پر زور دیا تھا کہ وہ اپنے شہریوں کے حقوق کا تحفظ یقینی بنائے اور منصفانہ ٹرائل کے حق کی پاسداری کرے۔
دوسری طرف برطانوی دفتر خارجہ نے بھی فوجی عدالتوں کے ذریعے عام شہریوں کے مقدمات کی سماعت پر سخت اعتراض کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ان عدالتوں میں شفافیت اور غیر جانبدارانہ عمل کی کمی ہے، جس کی وجہ سے انصاف کے عمل پر سوالات اٹھتے ہیں۔
برطانوی حکومت نے اپنے بیان میں اس قسم کی کارروائیوں کو انصاف کے تقاضوں اور عوامی حقوق کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے ان پر سخت تنقید کی ہے۔
بادل برسانے والا پاکستان سے جا چکا، سردی کی شدت میں اضافہ متوقع لاہور:بادل برسانے والا سسٹم پاکستان سے گزر…
پشاور:تحریک انصاف نے 9 مئی کے ملزمان کے ملٹری کورٹ میں ٹرائل پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا…
نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ شارٹ ویڈیو ایپلی کیشن ٹک ٹاک کو امریکا میں مزید…
نیوکلیئر پلانٹ میں کرپشن،بنگلادیش کا بھارت سے حسینہ واجد کی حوالگی کا مطالبہ ڈھاکا:بنگلادیش کے مشیر داخلہ نے وزیراعظم حسینہ…
کے پی کے حکومت نے ضلع کرم میں ایمرجنسی نافذ کر دی پشاور:خیبرپختونخوا حکومت نے ضلع کرم میں امن و…
مذاکرات کے ذریعے مثبت پیش رفت کی امید ہے:وزیراعظم اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے حکومتی اتحاد کے اراکین پر مشتمل…