عالمی ٹینس فیڈریشن کے آزاد ٹریبونل نے ڈیوس کپ ٹائی پاکستان میں ہی کروائے جانے کا لوہے توڑ فیصلہ سنادیا۔انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن کے آزاد ٹربیونل نے ڈیوس کپ نے فیصلہ سناتے ہوئے ٹائی پر پاکستان کے موقف کو تسلیم کر لیا ہے اور ہمسایہ ملک بھارت کی اپیل مسترد کردی ہے ۔ پڑوسی ملک بھارت کی جانب سے پاکستان میں عام انتخابات اور سکیورٹی جیسے موضوعات کو بنیاد بناکر ڈیوس کپ نیوٹرل وینیو پر کرانے پر زور دیا گیا تھا۔ لیکن انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن نے مؤقف اپناتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں ڈیوس کپ نہ کھیلنے کی کوئی ٹھوس وجہ نہیں، پاکستان اور بھارت کے درمیان ڈیوس کپ ٹائی اسلام آباد میں 4 فروری کو کھیلی جائے گی۔
انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن کے آزاد ٹریبونل نے کہا ہے کہ فیصلہ لینے سے پہلے تمام صورت حال کا بغور جائزہ لیا گیا ہے۔ جج ڈیوڈ کیسرلی(اسپورٹس ریزولوشن یوکے) نے پاکستان کو ٹائی الاٹ کرنے کے کمیٹی کے فیصلے کے خلاف اے آئی ٹی اے کی اپیل مسترد کر دی۔ اس لحاظ سے بھارت کے بے بنیاد دعوے بھی دھرے رہ گئے اور ڈیوس کپ اسلام آباد میں ہو گا۔
بیٹر کے زوردار شارٹ نےایمپائر کے منہ کا حلیہ ہی بگاڑ دیا جس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل…
پاکستان تحریک انصاف کا 24 نومبر کو ہونے والا احتجاج رکوانے کے لیے پس پردہ ملاقاتیں جاری ہیں۔سینیئر صحافی انصار…
سابق وزیراعظم عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور کر لی گئی۔آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس…
معروف خاتون نجومی باباوانگا نے ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں کر دیں۔۱۹۱۱ میں پیدا ہونے والی بابا وانگا نے مرنے…
علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…
چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) حفیظ الرحمان نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے واضح…