امریکی اخراجات بل منظور، سرکاری شٹ ڈاؤن کا خطرہ ختم
واشنگٹن: امریکی ایوان نمائندگان نے دو ناکام کوششوں کے بعد حکومت کے پیش کردہ اخراجات کے بل کو تیسری مرتبہ ووٹنگ میں بھاری اکثریت سے منظور کرلیا ہے۔
امریکی ذرائع کے مطابق بل کے حق میں 366 ووٹ ڈالے گئے جبکہ 34 اراکین نے مخالفت میں ووٹ دیا۔ اس بل کی منظوری کے بعد آدھی رات کو سرکاری شٹ ڈاؤن کا خطرہ ختم ہوگیا ہے۔ اگر بل کو مسترد کردیا جاتا تو فنڈز کی کمی کے سبب امریکہ کے تمام سرکاری ادارے آدھی رات سے بند ہوجاتے۔
منظور شدہ بل کے تحت حکومت کو مارچ 2025 تک ڈیزاسٹر فنڈ کے لیے 100 ارب ڈالر اور کسانوں کی مدد کے لیے 10 ارب ڈالر فراہم کیے جائیں گے۔ بل کو حتمی منظوری کے لیے اب سینیٹ میں پیش کیا جائے گا۔
ووٹنگ سے پہلے ریپبلکن اور ڈیموکریٹ اراکین نے خبردار کیا کہ سرکاری شٹ ڈاؤن کی اجازت دینا ایک سنگین غلطی ہوگی۔ دونوں جماعتوں کے سینئر رہنما عبوری بجٹ پیکیج پر متفق تھے تاکہ مارچ 2025 تک وفاقی اداروں کو ضروری فنڈز فراہم کیے جا سکیں۔
بشریٰ بی بی انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش، 32 مقدمات میں ضمانتیں منظوری راولپنڈی:تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی اہلیہ،…
پی آئی اے کی نجکاری کے مراحل تیزی سے جاری، جلد خوشخبری کی توقع اسلام آباد:وفاقی وزیر نجکاری عبدالعلیم خان…
جوڈیشل کمیشن کے اجلاس سے پہلے جسٹس منصور علی شاہ کا ایک اور خط، اہم معاملات پر روشنی اسلام آباد:…
اسلام آباد:سابق وفاقی وزیر خزانہ اور عوام پاکستان پارٹی کے رہنما مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان…
ویپس میں کتنی نیکوٹین ہوتی ہے؟ یہ جان کر آپ شاید ویپنگ چھوڑ دیں ایک نئی تحقیق میں یہ بات…
سال کی سب سے لمبی رات اور چھوٹے دن کی دلچسپ حقیقتیں پاکستان سمیت شمالی نصف کرے میں 2024 کی…