ڈاکٹر ذاکر نائیک کا یوگنڈا میں ایڈونچر، 165 فٹ کی بلندی سے چھلانگ

ڈاکٹر ذاکر نائیک کا یوگنڈا میں ایڈونچر، 165 فٹ کی بلندی سے چھلانگ

معروف اسلامی اسکالر اور مبلغ ڈاکٹر ذاکر نائیک نے یوگنڈا کے دورے کے دوران ایک منفرد اور سنسنی خیز تجربہ کیا۔ انہوں نے دریائے نیل پر 165 فٹ کی بلندی سے بنجی جمپنگ کی اور اس کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں۔

ڈاکٹر ذاکر نائیک ان دنوں یوگنڈا کے شہر جِنگا میں موجود ہیں، جہاں وہ روایتی سرگرمیوں کے علاوہ ایڈونچر میں بھی حصہ لے رہے ہیں۔ ان کے اس دورے میں بنجی جمپنگ اور دریائے نیل میں رافٹنگ جیسے دلچسپ تجربات شامل ہیں۔

بنجی جمپنگ کا تجربہ

ڈاکٹر ذاکر نائیک نے جِنگا، یوگنڈا میں 165 فٹ کی اونچائی سے بنجی جمپنگ کی۔ انہوں نے اپنے اس تجربے کی تصویر فیس بک پر شیئر کرتے ہوئے لکھا:
"جِنگا، یوگنڈا میں 165 فٹ سے زیادہ بلندی سے بنجی جمپنگ کا تجربہ کیا۔

دریائے نیل میں رافٹنگ

بنجی جمپنگ کے علاوہ، ڈاکٹر ذاکر نائیک نے دریائے نیل میں اپنے ساتھیوں کے ساتھ رافٹنگ بھی کی اور اس یادگار موقع کا بھرپور لطف اٹھایا۔

بنجی جمپنگ کیا ہے؟

بنجی جمپنگ ایک مہم جوئی سے بھرپور کھیل ہے، جس میں ایک شخص لچکدار رسی کے ذریعے کسی بلند مقام سے چھلانگ لگاتا ہے۔ یہ مقام عموماً کسی پل، پہاڑ یا عمارت کی چوٹی پر ہوتا ہے۔ چھلانگ کے دوران رسی گرتے ہوئے شخص کی رفتار کو روکتی ہے اور جھولے کی طرح اوپر واپس اچھال دیتی ہے۔

News Tv

Recent Posts

وزیر خارجہ کو ممنوعہ علاقے میں سگریٹ نوشی مہنگی پڑ گئی

وزیر خارجہ کو ممنوعہ علاقے میں سگریٹ نوشی مہنگی پڑ گئی کوالالمپور :ملائیشیا کے وزیرخارجہ محمد حسن کو ممنوعہ علاقے…

4 منٹ ago

ریاست حکومت بدلنے اور لانے میں مصروف ہے، ادارے سیاسی مخالفین کے پیچھے پڑے ہیں، جسٹس اطہر من اللہ

ریاست حکومت بدلنے اور لانے میں مصروف ہے، ادارے سیاسی مخالفین کے پیچھے پڑے ہیں، جسٹس اطہر من اللہ اسلام…

44 منٹ ago

ملک بھر میں رجسٹرڈ دینی مدارس اور طالب علموں کا ڈیٹا ایوان بالا میں پیش

ملک بھر میں رجسٹرڈ دینی مدارس اور طالب علموں کا ڈیٹا ایوان بالا میں پیش رپورٹ کے مطابق، پاکستان میں…

1 گھنٹہ ago

پی ایس ایل 10 کے پلیئرز ڈرافٹ کی میزبانی پہلی بار گوادر کرے گا

پی ایس ایل 10 کے پلیئرز ڈرافٹ کی میزبانی پہلی بار گوادر کرے گا لاہور:پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)…

3 گھنٹے ago

بلاول بھٹو کا ہائی پاور سلیکشن بورڈ میں شمولیت کا مطالبہ

بلاول بھٹو کا ہائی پاور سلیکشن بورڈ میں شمولیت کا مطالبہ اسلام آباد:پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے…

3 گھنٹے ago

یوٹیوب کا گمراہ کن تھمب نیلز اور جھوٹے عنوانات کے خلاف اقدام

یوٹیوب کا گمراہ کن تھمب نیلز اور جھوٹے عنوانات کے خلاف اقدام یوٹیوب نے بھارت میں گمراہ کن تھمب نیلز…

17 گھنٹے ago