شام میں کشیدگی ، 8 لاکھ 80 ہزار سے زائد افراد بے گھر ہو چکے:اقوام متحدہ
نیویارک: اقوام متحدہ نے حالیہ کشیدگی میں اضافے کے نتیجے میں شام میں بے گھر ہونے والے افراد کی تعداد 8 لاکھ 80 ہزار سے تجاوز کر جانے کی اطلاع دی ہے۔ اقوام متحدہ کے دفتر برائے رابطہ انسانی امور (او سی ایچ اے) نے بیان میں کہا کہ تازہ ترین کشیدگی کے بعد اس بڑی تعداد میں لوگ بے گھر ہو چکے ہیں۔
او سی ایچ اے نے مزید بتایا کہ بے گھر ہونے والے افراد کی واپسی کی نقل و حرکت بھی جاری ہے اور اس سلسلے میں اتوار کے روز 2 لاکھ 20 ہزار سے زائد افراد کی واپسی کا ریکارڈ بنایا گیا۔ اس کے علاوہ، 40 ہزار سے زائد افراد شمال مشرقی شام میں 250 سے زیادہ اجتماعی مراکز میں مقیم ہیں۔
اقوام متحدہ کے شراکت داروں کے مطابق اندازہ ہے کہ بے گھر ہونے والے افراد میں سے تقریباً 6 فیصد کم از کم ایک قسم کی معذوری کے ساتھ زندگی گزار رہے ہیں۔