ایران اپنے سخت قانون کیلئے دنیا بھر میں مشہور ہے جبکہ ایرانی ملیشا کو دنیا کی خطرناک ترین ملٹری میں سے ایک مانا جاتا ہے۔ خاص طور پر جاسوسوں کے ساتھ ایران میں عبرتناک سلوک کیا جاتا ہے۔ گزشتہ دنوں ایران میں اسرائیلی خرفیہ ایجنسی موساد کا ایک ایجنٹ پکڑا گیا تھا اور اب ایران نے اسرائیلی انٹیلی جنس ایجنسی موساد کے ایجنٹ کو پھانسی دے دی ہے البتہ ایرانی میڈیا کی جانب سے ملزم کا نام ظاہر نہیں کیا گیا جب کہ اس کی گرفتاری کا مقام اور تاریخ بھی نہیں بتائی گئی ہے۔
غیر ملکی خبر رساں اداروں کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کے ایجنٹ کو ہفتے کے روز ایران کے جنوب مشرقی صوبے میں پھانسی دی گئی۔ رپورٹ کے مطابق ملزم نے مخصوص معلومات اور دستاویزات جمع کر کے غیر ملکی ایجنسی سے رابطہ کیا۔ ایجنٹ نے موساد سمیت متعدد فارن سروسز کو یہ معلومات اور دستاویزات فراہم کیں۔ ایرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق ملزم نے دیگر مخصوص انفارمیشنز بھی موساد کے حکام کو بھیجیں جس کا مقصد ایران اور اس کے اداروں کے خلاف پروپیگنڈا کرنا تھا۔
ایران نے ملزم کو ہفتے کے روز پھانی دیدی جسکا مقصد ملک کے خلاف کام کرنے والے افراد اور اداروں کو عبرت دینا ہے۔