پاکستان سمیت دنیا بھر کے مسلمانوں کو برکتوں اور رحمتوں والے ماہ رمضان المبارک کی آمد کا بے صبری سے انتظار ہے۔ معروف غیر ملکی ماہر فلکیات نے رمضان المبارک کے آغاز کی ممکنہ تاریخ بھی بتا دی ہے۔ امارات فلکیاتی سوسائٹی کے ڈائریکٹر ابراہیم الجروان نے حال ہی میں شائع ہونے والی رپورٹ میں بتایا کہ فلکیاتی حساب سے ظاہر ہوتا ہے اس بار رمضان المبارک مارچ 2024ء کے دوسرے ہفتے میں شروع ہونے کا امکان ہے۔
عیدالفطر 10 اپریل کو ہونے کی توقع ہے تاہم سرکاری تاریخوں کا تعین ہونا ابھی باقی ہے۔
دوسری جانب نئے اسلامی ماہ کا چاند نظر آ گیا ہے۔ اس حوالے سے وزارت مذہبی امور نے جماد الثانی کا چاند نظر آنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ نئے اسلامی ماہ جماد الثانی کا چاند نظر آ گیا ہے، یکم جمادالثانی 1445 ہجری کل بروز جمعہ ہو گا۔ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا جس کی صدارت چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا محمد عبدالخبیر آزاد نے کی۔ ملک بھر سے موصول ہونے والی شہادتوں کو مد نظر رکھ کر نئے ماہ کا اعلان کیا گیا۔
بیٹر کے زوردار شارٹ نےایمپائر کے منہ کا حلیہ ہی بگاڑ دیا جس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل…
پاکستان تحریک انصاف کا 24 نومبر کو ہونے والا احتجاج رکوانے کے لیے پس پردہ ملاقاتیں جاری ہیں۔سینیئر صحافی انصار…
سابق وزیراعظم عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور کر لی گئی۔آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس…
معروف خاتون نجومی باباوانگا نے ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں کر دیں۔۱۹۱۱ میں پیدا ہونے والی بابا وانگا نے مرنے…
علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…
چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) حفیظ الرحمان نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے واضح…