بھارتی ریاست گجرات کے شہر سورت میں ایک حیران کن واقعہ پیش آیا، جہاں ایک کمپنی میں کام کرنے والے کمپیوٹر آپریٹر نے کام سے جان چھڑانے کے لیے خود اپنی بائیں ہاتھ کی چار انگلیاں تیز دھار چاقو سے کاٹ ڈالیں۔
23 سالہ میور تارا پارا نے پولیس کو بتایا کہ وہ اپنی موٹرسائیکل پر دوست کے گھر جا رہا تھا کہ راستے میں چکر آ گئے اور وہ گر کر بے ہوش ہو گیا۔ ہوش میں آنے پر اسے احساس ہوا کہ اس کے بائیں ہاتھ کی چار انگلیاں کٹی ہوئی ہیں۔
پہلے پہل، پولیس نے شبہ ظاہر کیا کہ شاید کسی نے کالے جادو کے لیے اس کی انگلیاں کاٹ لی ہوں، لیکن واقعے کی گہرائی میں جانے پر حقیقت بالکل مختلف نکلی۔
تحقیقات سے معلوم ہوا کہ میور نے خود اپنی انگلیاں جان بوجھ کر کاٹی تھیں۔ پولیس کے مطابق، میور ایک فرم میں کمپیوٹر آپریٹر کے طور پر کام کرتا تھا، جو اس کے رشتہ داروں کی ملکیت تھی۔ وہ کام کے دباؤ سے شدید تنگ تھا، لیکن اپنے رشتہ داروں کو منع کرنے کی ہمت نہیں کر پا رہا تھا۔
اپنے اس دباؤ سے چھٹکارا پانے کے لیے، اس نے یہ انتہائی قدم اٹھایا اور اپنی نوکری کے لیے خود کو نااہل کرنے کی کوشش کی۔
پولیس کے مطابق، میور نے ایک دکان سے چاقو خریدا اور 4 دن بعد امرولی رنگ روڈ پر جا کر اپنی موٹرسائیکل کھڑی کی۔ رات تقریباً 10 بجے اس نے چاقو سے اپنی انگلیاں کاٹ ڈالیں۔ خون روکنے کے لیے اس نے کہنی کے قریب رسی باندھی اور کٹی ہوئی انگلیاں اور چاقو ایک تھیلے میں ڈال کر پھینک دیے۔
بعد میں، میور کے دوست اسے ہسپتال لے کر گئے، جبکہ پولیس نے تھیلے کی تلاش کے دوران تین انگلیاں اور چاقو برآمد کر لیا۔
امرولی پولیس اسٹیشن میں واقعے کا مقدمہ درج ہوا اور معاملے کی مزید تحقیقات کرائم برانچ کے حوالے کی گئیں۔ سی سی ٹی وی فوٹیج اور خفیہ شواہد کی مدد سے میور کی حرکت بے نقاب ہو گئی۔
تحقیقات کے دوران میور نے اپنے کیے کا اعتراف کر لیا اور بتایا کہ اس نے یہ سب دباؤ اور تھکاوٹ کے باعث کیا۔ پولیس کے مطابق، اس کیس کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
گوگل نے اپنی نئی آرٹیفیشل انٹیلی جنس ٹیکنالوجی کا تعارف کرایا ہے، جو ویب پر براؤزنگ کرنے کے لیے صارف…
پاکستانی اداکارہ نادیہ افگن نے اپنی پہلی ملاقات میں ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر کے ساتھ ہونے والے ایک ناخوشگوار…
پاکستان کرکٹ ٹیم نے جنوبی افریقا کے خلاف سیریز کے تیسرے اور آخری ٹی 20 میچ کے لیے اپنی پلیئنگ…
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ عمران خان نے ماضی میں بھی مذاکرات…
پکوان تیل بڑی آنت کے کینسر میں اضافے کی ممکنہ وجہ، تحقیق امریکی حکومت کی سربراہی میں ہونے والی ایک…
جاپان کی ایک کمپنی نے پانی کی بوتل کو لگژری پراڈکٹ کے طور پر متعارف کروا کر سب کو حیران…