Categories: ورلڈ

دمشق میں خوارک کی شدید کمی، روٹی 900 ، مرغی 119 فیصد مہنگی

دمشق میں خوارک کی شدید کمی، روٹی 900 ، مرغی 119 فیصد مہنگی

دمشق: شام کی صورتحال پر اقوامِ متحدہ کے انسانی امور کے ادارے نے ایک رپورٹ جاری کی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق، اقوامِ متحدہ کی اس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بشار الاسد کی حکومت کے خاتمے کے بعد دمشق، دیرالزور، حما اور دیگر بڑے شہروں میں خوراک کی شدید کمی کا سامنا ہے۔ ادلب اور حلب میں 27 نومبر سے 9 دسمبر کے دوران روٹی کی قیمت میں 900 فیصد کا اضافہ ہوا ہے، جبکہ مرغی کی قیمت میں 119 فیصد کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ بنیادی ضرورت کی اشیا تک رسائی بھی شدید متاثر ہوئی ہے۔ قنیطرہ، منبج اور دیرالزور میں خوراک کی تقسیم کا عمل متاثر ہوا ہے۔ معاشی عدم استحکام کی وجہ سے دکانیں بند ہو گئی ہیں، تاجر اجناس کو ذخیرہ کر رہے ہیں اور کم از کم 6 ہزار خاندانوں کو فوری خوراک کی امداد کی ضرورت ہے۔

 

 

News Tv

Recent Posts

کتا مار مہم کے حوالے سے عدالت کا بڑا فیصلہ

کتا مار مہم کے حوالے سے عدالت کا بڑا فیصلہ لاہور:لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ نے پنجاب بھر میں کتا…

8 منٹ ago

سول نافرمانی کی تحریک مسائل کا حل نہیں،گورنر پنجاب

لاہور: گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ کسی بھی سیاسی جماعت کی سول نافرمانی کی تحریک…

10 گھنٹے ago

پی ٹی آئی نے اسپتالوں سے مریضوں کے ریکارڈ، اموات اور پوسٹ مارٹم کی تفصیلات مانگ لیں

اسلام آباد: پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے پولی کلینک، پمز اور سی ڈی اے کو…

10 گھنٹے ago

پاکستان کے میڈیکل نظام کے لیے چینی سرمایہ کاری سے بڑی تبدیلی کا آغاز

چینی سرمایہ کاروں نے کراچی میں ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری سے میگا میڈیکل سٹی بنانے کا اعلان کیا…

10 گھنٹے ago

Proba-3 سیٹلائٹس کی مدد سے خلا میں مصنوعی سورج گرہن کا منصوبہ کامیاب

یوروپی اسپیس ایجنسی (ای ایس اے) نے بھارت سے دو سیٹلائٹس کامیابی کے ساتھ روانہ کی ہیں جو خلا میں…

11 گھنٹے ago

بابر اعظم، ٹی ٹوئنٹی میں 11 ہزار رنز بنانے والے دوسرے پاکستانی!

پاکستان کے سابق کپتان بابر اعظم نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں تیز ترین 11 ہزار رنز بنانے کا کارنامہ سرانجام…

11 گھنٹے ago