بھارتی ارلیمنٹ میں آج 2 افراد نے حملہ کردیا۔ حملے کے وقت پارلیمنٹ میں راہول گاندھی، مرکزی وزراء اور متعدد ارکان موجود تھے۔ دو نامعلوم افراد پارلیمنٹ میں پہنچے اور نعرے بازی کردی۔ حملہ آوروں نے رنگن گیس پارلیمنٹ میں چھوڑ دی جس کی وجہ سے اراکین میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ لاکھوں افراد نے پارلیمنٹ میں اجنبی افراد کے داخل ہونے کی براہ راست کوریج ٹی وی پر بھی دیکھی۔
دونوں حملہ آور مہمان گیلری سے چھلانگ لگا کر لوک سبھا چیمبر تک پہنچے جس کےبعد ارکان اسمبلی گھبرا گئے اور بنچزکے نیچے چھپنے کی کوشش کی۔ اس دوران پولیس اور سکیورٹی فورسز کی دوڑین لگ گئیں۔ اسی دوران دہشتگردی کے خطرے کے پیش نظر کئی بھارتی اراکین اسمبلی دوڑ کڑھے ہوئے اور افراتفری مچ گئی۔
پولیس نے اسمبلی ہال کے اندر سے دو افراد کو حراست میں لے لیا جب کہ دو کو پارلیمنٹ سے باہر گرفتار کیا گیا جن میں ایک خاتون بھی شامل ہیں۔ واقعہ کے پیش نظراسپیکر کو اجلاس کچھ دیر کے لیے ملتوی کرنا پڑا۔ رکن پارلیمنٹ دانش علی نے بھارتی میڈیا کو بتایا کہ ایک حملہ آور کے پاس سے وزیٹر پاس برآمد ہوا جو بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ پرتاپ سمہا کے دفتر سے جاری کیا گیا تھا۔ گرفتار ہونے والے حملہ آوروں کی شناخت ساگر شرما اور منورنجن کے نام سے ہوئی ہے۔
بیٹر کے زوردار شارٹ نےایمپائر کے منہ کا حلیہ ہی بگاڑ دیا جس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل…
پاکستان تحریک انصاف کا 24 نومبر کو ہونے والا احتجاج رکوانے کے لیے پس پردہ ملاقاتیں جاری ہیں۔سینیئر صحافی انصار…
سابق وزیراعظم عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور کر لی گئی۔آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس…
معروف خاتون نجومی باباوانگا نے ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں کر دیں۔۱۹۱۱ میں پیدا ہونے والی بابا وانگا نے مرنے…
علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…
چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) حفیظ الرحمان نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے واضح…