بھارت کے علاقے کرناٹکا میں ایک ماں نے انتہائی قدم اٹھاتے ہوئے اپنے ایک ماہ کے نومولود کو قرض کی ادائیگی کے لیے فروخت کردیا۔ یہ افسوسناک واقعہ رام نگر میں پیش آیا جہاں شوہر نے بیٹے کی گمشدگی پر پولیس سے رابطہ کیا اور اپنی بیوی پر شک ظاہر کیا۔
پولیس کے مطابق یہ جوڑا مزدوری کرکے گزر بسر کرتا ہے اور ان کے پانچ بچے ہیں۔ شوہر نے بتایا کہ ان پر 3 لاکھ روپے کا قرض ہے۔ چند دن پہلے بیوی نے بچے کو فروخت کرنے کا مشورہ دیا تھا جس پر شوہر نے سختی سے منع کردیا۔ تاہم جب نومولود گھر میں نہیں ملا تو بیوی سے استفسار کیا گیا جس پر اس نے جھوٹ بولا کہ بچہ رشتے دار کے ساتھ اسپتال گیا ہے۔
شوہر کی شکایت پر پولیس نے خاتون سے پوچھ گچھ کی۔ خاتون نے پہلے گمراہ کرنے کی کوشش کی لیکن بعد میں اعتراف کرلیا کہ اس نے اپنے بچے کو بنگلورو کی ایک خاتون کو ڈیڑھ لاکھ روپے میں بیچ دیا ہے۔ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے بچے کو بازیاب کرلیا اور ماں کو گرفتار کرلیا۔
لاہور کا سبزہ سکڑنے لگا، شہر کے گرد درختوں کا گھیرا بنانے کا منصوبہ لاہور، جو کبھی باغوں کا شہر…
آئی ایم ایف سے کتنی شرح سود پر قرضہ لیا گیا؟ حکومتی انکشافات اسلام آباد: حکومت کی قرضوں پر شرائط…
سال 2024 اپنے اختتام کے قریب ہے، اور دنیا نئے سال کے استقبال کے لیے تیاریوں میں مصروف ہے۔ یہ…
بڑی خوشخبری،پاکستان اور برطانیہ کے درمیان براہ راست پروازوں کی بحالی قریب کراچی:پاکستان کی ایوی ایشن انڈسٹری کے لیے اچھی…
میران شاہ میں 4، سپن وام میں 3 خوارج ہلاک راولپنڈی:شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز نے دو اہم کارروائیوں کے…
بھارتی سینئر اداکار اور کامیڈین مشتاق خان کو اغوا کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ ان کے بزنس پارٹنر شیوم…