ایلون مسک نے ٹرمپ کو صدر بنوانے کے لیے 260 ملین ڈالر عطیہ کیے
امریکی ارب پتی ایلون مسک نے ڈونلڈ ٹرمپ کی صدارتی مہم کے لیے 260 ملین ڈالر عطیہ کیے۔
فیڈرل الیکشن کمیشن کی رپورٹ کے مطابق ایلون مسک نے ٹرمپ کا ووٹ بینک بڑھانے کے لیے اہم سوئنگ ریاستوں میں "سپر پولیٹیکل ایکشن کمیٹی” (PAC) کو 238 ملین ڈالر دیے۔ اس کے علاوہ انتخابی مہم کے آخری دنوں میں بھی مختلف گروپس کو کروڑوں ڈالر فراہم کیے۔
ایلون مسک کے ان خطیر عطیات کی وجہ سے وہ ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی حلقے میں شامل ہو گئے۔
ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے مالک ایلون مسک کو ٹرمپ نے صدر بننے کے بعد ایک نئے محکمے "ڈپارٹمنٹ آف گورنمنٹ ایفیشینسی” میں اہم عہدہ دیا ہے۔