سعودی عرب میں موسلادھار بارشوں کا نیا الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔ مملکت میں کئی علاقوں میں جمعہ کے روز تک موسلادھار بارشوں، ژالہ باری اور گرد و غبار کے طوفان کا امکان ہے جس کے بعد حکومت نے کچھ علاقوں میں تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے محکمہ شہری دفاع نے بدھ سے جمعے تک مملکت کے بیشتر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کے حوالے سے الرٹ جاری کیا ہے۔ شہریوں کے نام جاری کردہ پیغام میں کہا گیا ہے کہ سعودی شہری اور مقیم غیر ملکی افراد بارش سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر پرعمل کریں اور خود کو محفوظ مقامات تک محدود رکھیں۔ سیلاب والے مقامات، وادیوں اور نشیبی مقامات کے قریب نہ جائیں۔ ایسے مقامات پر جہاں پانی کا پانی جمع ہوجاتا ہے تیراکی کا شوق بھی نہ کریں۔
مکہ مکرمہ ریجن میں درمیانے درجے کی موسلا دھار بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے جبکہ شہر میں سیلابی صورتحال کا خدشہ بھی ہے۔ بارش کے ساتھ گرد آلود تیز ہوائیں چلنے کا امکان بھی ہے۔ رابغ اور الکامل کے علاقے بھی آندھی اور بارش کی زد میں ہوں گے۔ مدینہ منورہ، تبوک، الجوف اور شمالی حدود ریجن کا بھی بارش، ژالہ باری اور گردو غبار والی تیز ہواوں سے متاثر ہونے کا امکان ہے۔ مکہ شہر، جدہ، طائف، الجموم اور اللیث سمیت متعدد کمشنریوں، حائل، باحہ، عسیر اور جازان ریجنوں میں گرد آلود تیز ہواؤں کے ساتھ بوندا باندی سے درمیانے درجے کی کی بارش متوقع ہے۔ اس تمام صورتحال میں سعودی عرب کے کئی علاقوں میں جمعرات کو سکول بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
بیٹر کے زوردار شارٹ نےایمپائر کے منہ کا حلیہ ہی بگاڑ دیا جس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل…
پاکستان تحریک انصاف کا 24 نومبر کو ہونے والا احتجاج رکوانے کے لیے پس پردہ ملاقاتیں جاری ہیں۔سینیئر صحافی انصار…
سابق وزیراعظم عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور کر لی گئی۔آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس…
معروف خاتون نجومی باباوانگا نے ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں کر دیں۔۱۹۱۱ میں پیدا ہونے والی بابا وانگا نے مرنے…
علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…
چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) حفیظ الرحمان نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے واضح…