امریکہ میں معروف ہیلتھ انشورنس کمپنی کے سربراہ کا قتل
نیویارک:امریکا میں معروف ہیلتھ انشورنس کمپنی ’یونائیٹڈ ہیلتھ کیئر‘ کے سربراہ کو ایک نوجوان نے تعاقب کرکے قتل کردیا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست نیویارک میں یونائیٹڈ ہیلتھ کیئر کے چیف ایگزیکیٹو آفیسر برائن تھامسن کا ہوٹل سے باہر ماسک لگائے ایک نوجوان انتظار کر رہا تھا۔
برائن تھامسن جیسے ہی ہوٹل سے باہر نکلے نوجوان ان کے پیچھے چلنے لگتا ہے اور پستول نکال کر عقب سے فائر کردیتا ہے۔
یونائیٹڈ ہیلتھ کیئرکے سی او گولیاں لگتے ہی شدید زخمی حالت میں گر پڑتے ہیں۔ حملہ آور قریب آتا ہے اور زمین ہر کراہتے برائن تھامسن پر مزید گولیاں برسا دیتا ہے۔
ہوٹل کے سیکیورٹی اہلکاروں کے پہنچنے تک حملہ آور فرار ہوجاتا ہے۔ راہگیروں کی مدد سے ہیلتھ انشورنس کمپنی کے سربراہ کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔
تاہم برائن تھامسن نے دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ دیا جب کہ حملہ آور تاحال پولیس کی گرفت سے باہر ہے۔
نیویارک ملزم نے مشتبہ ملزم کی تصویر کی جاری کرتے ہوئے شہریوں سے گرفتاری میں مدد دینے کی درخواست کی ہے۔