پاکستان کی نوجوان لڑکی آخرکار 5 سال بعد بھارت میں اپنی محبت کو پانے میں کامیاب ہو گئی۔ جویریہ خانم اپنے منگیتر سے شادی کرنے کیلئے ہمسائے ملک پہنچ گئی ہے جہاں اس کا پھولوں سے استقبال کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق جویریہ خانم کی 5 سال قبل بھارتی شہری سمیر کے ساتھ منگنی ہوئی تھی۔
کورونا وباء کے دنوں میں روکی گئی 21 سالہ جویریہ خانم کی شادی قریباً 5 برس کے طویل انتظار میں بدل گئی تھی، کیونکہ بھارت کی جانب سے جویریہ کو ویزا جاری نہیں کیا جارہا تھا، بھارت نے دو مرتبہ جویریہ کا ویزا مسترد کردیا تھا۔ ان کے منگیتر سمیر نے ویزہ اپروو ہونے پر کہا ہے کہ میں بھارتی حکومت کا ان کے تعاون کے لیے شکریہ ادا کرتا ہوں، جب نیتیں صاف ہوں تو سرحدوں سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ سمیر اور جویریہ جنوری میں شادی کریں گے جس کے بعد جویریہ طویل مدتی ویزا کے لیے بھارت میں اپلائی کریں گی۔
جویریہ نے بتایا ہے کہ مجھے 45 دن کا ویزا دیا گیا ہے۔ میں یہاں آکر بہت خوش ہوں۔ یہاں آتے ہی مجھے بہت پیار مل رہا ہے۔ جنوری کے پہلے ہفتے میں شادی کی رسم ادا کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک خوش آئند اختتام اور خوشگوار آغاز ہے۔ جویریہ نے مزید کہا کہ گھر میں سب خوش تھے۔ مجھے یقین نہیں آرہا کہ مجھے پانچ سال بعد ویزا مل گیا ہے۔
جویریہ کے منگیتر سمیر نے بتایا ہے کہ میں جرمنی میں پڑھتا تھا اور 2018 میں گھر آیا تو والدہ کے فون میں جویریہ کی تصویر دیکھی تو میں نے جویریہ کے ساتھ شادی کی خواہش اظہار کردیا اور اب ہماری شادی ہونے جا رہی ہے۔
بیٹر کے زوردار شارٹ نےایمپائر کے منہ کا حلیہ ہی بگاڑ دیا جس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل…
پاکستان تحریک انصاف کا 24 نومبر کو ہونے والا احتجاج رکوانے کے لیے پس پردہ ملاقاتیں جاری ہیں۔سینیئر صحافی انصار…
سابق وزیراعظم عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور کر لی گئی۔آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس…
معروف خاتون نجومی باباوانگا نے ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں کر دیں۔۱۹۱۱ میں پیدا ہونے والی بابا وانگا نے مرنے…
علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…
چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) حفیظ الرحمان نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے واضح…