میکسیکو اور سنگاپور پیچھے، ابوظہبی کا ایئرپورٹ دنیا کا بہترین قرار
دنیا کے بہترین اور خوبصورت ایئرپورٹس کی فہرست میں متحدہ عرب امارات کے زاید انٹرنیشنل ایئرپورٹ نے پہلی پوزیشن حاصل کر لی ہے۔ پرکس ورسیلیز کے سالانہ انٹرنیشنل آرکیٹیکچر ایوارڈز میں اس ایئرپورٹ کو اپنی منفرد ڈیزائن، جدید سہولیات اور دلکش طرز تعمیر کی وجہ سے دنیا کا خوبصورت ترین فضائی اڈہ قرار دیا گیا۔
عالمی سطح پر 400 ایئرپورٹس کا جائزہ لینے کے بعد ابوظہبی کا زاید انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہلے نمبر پر رہا، جبکہ میکسیکو کے زومپانگو میں واقع فیلیپی اینجلز انٹرنیشنل ایئرپورٹ دوسرے نمبر پر آیا۔
تیسرے نمبر پر سنگاپور کے چانگی ایئرپورٹ کا ٹرمینل ٹو، چوتھے نمبر پر بینکاک کا سوارنا بھومی ایئرپورٹ، اور پانچویں نمبر پر بوسٹن کا لوگن انٹرنیشنل ایئرپورٹ شامل کیے گئے ہیں۔
ابوظہبی کا زاید انٹرنیشنل ایئرپورٹ اپنی شاندار تعمیراتی مہارت اور عالمی معیار کی خدمات کی وجہ سے مسافروں کے لیے ایک یادگار تجربہ فراہم کرتا ہے۔ یہ ایئرپورٹ دنیا بھر کے سیاحوں اور مسافروں کی پہلی ترجیح بنتا جا رہا ہے۔
سائنس دانوں نے ایک ایسی جدید تکنیک تیار کی ہے جو ریڑھ کی ہڈی کی چوٹ سے متاثرہ افراد کی…
مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس نے بھارت کو دنیا کے لیے ایک تجرباتی لیبارٹری قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ…
2025 میں واٹس ایپ متعدد ڈیوائسز پر کام کرنا بند کر دے گا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق آئندہ سال مئی سے…
پاکستان میں سونے کے تاجر کاروبار بند کرنے پر مجبور ہو گئے۔پاکستان میں اس وقت سونے کی فی تولہ قیمت…
نوکیا 3310 فون کی 22 سال بعد بھی بیٹری ختم نہ ہوئی۔یہ انکشاف ایک برطانوی شہری کی جانب سے کیا…
اسلام آباد:ماسکو میں ہونے والے 9ویں بین الحکومتی کمیشن کے اجلاس کے دوران پاکستان اور روس نے دوطرفہ تجارت اور…