ملک سے غداری کا الزام، صدر کیخلاف مواخذے کی تحریک جمع
سیئول: جنوبی کوریا کے قانون سازوں نے ناکام مارشل لاء کے بعد صدر یون سک یول کے خلاف مواخذےکی تحریک جمع کرا دی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق سیاسی دباؤ کے باعث جنوبی کوریا کے صدر یون سک یول نے بدھ کے روز علی الصبح ملک میں نافذ مارشل لاء اٹھا لیا جس کے بعد فوج کی بیرکوں میں واپسی ہوگئی ہے۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ فوج نے پارلیمنٹ کو گھیر لیا تھا جس پر پارلیمنٹ نے مارشل لاء کے نفاذ کے خلاف ووٹ دیا تھا۔
مارشل لاء لگانے کے بعد پارلیمنٹ تیزی سے حرکت میں آئی، قومی اسمبلی کے اسپیکر وون شیک نے اعلان کیا کہ یہ قانون ‘غلط ہے اور قانون ساز عوام کے ساتھ جمہوریت کا تحفظ کریں گے۔
اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے صدر یون سک یول کے اقدام کی شدید مخالفت کرتے ہوئے کہا گیا کہ صدر کا اقدام ملک سے غداری ہے، مارشل لاء کا فیصلہ واپس لینے کے بعد انہیں عہدے سے استعفیٰ دینا پڑے گا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق جنوبی کوریا کی اپوزیشن جماعتوں نے صدریون سک یول کیخلاف مواخذے کی تحریک جمع کرادی۔
اپوزیشن جماعتوں کا کہنا ہے کہ صدرکےخلاف مارشل لا کے نفاذ پر مواخذے کی تحریک جمع کرائی ہے اور مواخذے کی تحریک پر جمعہ تک ووٹنگ متوقع ہے۔
شیخوپورہ میں پیش آئے افسوسناک واقعے نے لوگوں کے دل دہلا دئیے۔شیخوپورہ میں تھانہ ہاؤسنگ کالونی کی حدود میں کزن…
صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت عظمی بخاری کی گاڑی لاہور میں حادثے کا شکار ہوگئی،صوبائی وزیر خوش قسمتی سے حادثے…
اپوزیشن لیڈر سینیٹ شبلی فراز جوڈیشل کمیشن کی رکنیت سے مستعفی ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق عمر ایوب کے بعد شبلی…
سابق وزیراعظم عمران خان کی اڈیالہ جیل سے رہائی کے حوالے سے بڑی پیشگوئی کر دی گئی۔پاکستان پیپلز پارٹی کے…
عمران خان کی رہائی سے متعلق منظور وسان نے بڑی پیشگوئی کر دی پیپلزپارٹی کے رہنما منظور وسان نے بانی…
جنسی جرائم کے مرتکب افراد کے لیے الیکٹرانک نگرانی کا نیا اقدام اسلام آباد:ملک میں بڑھتے ہوئے جنسی جرائم بالخصوص…