انڈیا سے پاکستان آ کر پاکستانی لڑکے سے شادی کرنیوالی بھارتی لڑکی انجو جس نے اس؛م قبول کر کے اپنا نام فاطمہ رکھ لیا تھا، وہ بھارت پہنچنے کے بعد لاپتہ ہو گئی ہے۔ بھارتی میڈیا کی جانب سے انجو کے لاپتہ ہونے کی خبریں سامنے آئی ہیں۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ دہلی جانے کے بعد سے انجو کا کچھ پتہ نہیں چل رہا، نہ ہی انجو اپنے بچوں سے ملی ہے نہ ہی اپنے آبائی گاؤں بھیواڑی پہنچی ہے۔
انجو پاکستان سے واہگہ کے راستے بھارت داخل ہوئی تھی جہاں بھارتی پولیس اور انٹیلی جنس ٹیموں نے اس سے تفتیش کی تھی۔ اس سےپاکستانی خفیہ ایجنسیوں سے رابطوں سے متعلق بھی پوچھا گیا جس کی انجو نے تردید کی تھی۔ انجو نے بھارتی حکام کو آگاہ کیا تھا کہ وہ دوبارہ پاکستان لوٹے گی، اس کا کہنا تھا کہ وہ پہلے شوہر سے طلاق کے بعد بچوں کو پاکستان لے جانے کیلئے بھارت پہنچی ہے۔
دوسری جانب انجو کا بھارت جانے سے قبل ریکارڈ کروایا گیا پیغام سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا ہے۔ وائرل ویڈیو میں انجو نے پاکستان میں گزارے ہوئے دنوں کو بہترین اور یہاں کے لوگوں کو مہمان نواز قرار دیا ۔بھارتی خاتون نے کہا کہ آج پاکستان میں میرا آخری دن ہے اور پاکستان کا اب تک کا سفر بہترین رہا ہے لیکن آج میں واپس جا رہی ہوں، پاکستان کے لوگ بہت اچھے ہیں اور یہاں سب ہی نے بہت ہی عزت اور پیار سے مہمان نوازی کی۔
یہ پیغام ریکارڈ کروانے کے بعد انجو کو ان کے پاکستانی شوہر نصراللّٰہ نے واہگہ بارڈر کے راستے بھارت روانہ کردیا۔ بھارت مین بے شمار میڈیا چینلز نے انجو سے بات کرنے کی کوشش کی لیکن انجو نے یہ کہہ کر بات کرنے سے انکار کردیا کہ وہ پاکستان مین اپنے شوہر کے ساتھ بہت خوش ہے اور بھارت آنے کی وجہ نہیں بتانا چاہتی۔
البتہ یاد رہے کہ چند ہفتے قبل نصراللہ نے خود بتایا تھا کہ انجو اپنے بچوں کو ملنے انڈیا جائے گی جس کیلئے انہوں نے پاکستان میں وزارت داخلہ کو این او سی کیلئے بھی اپلائی کیا تھا۔