ریاض (ویب ڈیسک) سعودی وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان نے کہا ہے کہ اوپیک پلس کی ٹیکنیکل کمیٹی کا اجلاس تیل کی منڈی پر نئے کورونا وائرس اومکرون کے اثرات کا جائزہ مکمل ہونے کی وجہ سے ملتوی کر دیا گیا ہے۔
سعودی میڈیا کے مطابق جدید خطوط پر الجفورہ فیلڈ کے افتتاح کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اومکرون وائرس سے متعلق فی الحال کوئی تشویش نہیں۔
سعودی وزیر توانائی نے کہا کہ اوپیک پلس کے شریک چیئرمین کی مشاورت سے ٹیکنیکل کمیٹی کا اجلاس بدھ تک ملتوی کر دیا گیا ہے۔
اوپیک پلس کے وزرائے پیٹرولیم کا اجلاس جمعرات کو ہوگا۔ اس دوران تیل کی منڈی کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے مزید وقت ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ عالمی ادارہ صحت کی جانب سے نئے وائرس کے حوالے سے جاری کردہ وارننگ مبالغہ آرائی پر مبنی ہے۔
سعودی وزیر توانائی کا کہنا تھا کہ اجلاس محدود وقت کے لیے ملتوی کیا گیا ہے جس سے صورتحال کا بہتر اندازہ ہو گا۔
سعودی میڈیا کے مطابق شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان نے کہا ہے کہ تیل کی طلب پر کورونا کی نئی شکل اور اومیکرون کا اثر ابھی واضح نہیں ہے۔
بیٹر کے زوردار شارٹ نےایمپائر کے منہ کا حلیہ ہی بگاڑ دیا جس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل…
پاکستان تحریک انصاف کا 24 نومبر کو ہونے والا احتجاج رکوانے کے لیے پس پردہ ملاقاتیں جاری ہیں۔سینیئر صحافی انصار…
سابق وزیراعظم عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور کر لی گئی۔آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس…
معروف خاتون نجومی باباوانگا نے ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں کر دیں۔۱۹۱۱ میں پیدا ہونے والی بابا وانگا نے مرنے…
علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…
چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) حفیظ الرحمان نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے واضح…