سعودی عرب نے عمرہ کی ادائیگی کے لیے متعدد ممالک کے لیے ویزا کی شرط ختم کر دی۔جنگ اخبار کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب نے جن ممالک کے ویزا ہولڈرز کے لیے یہ سہولت دی ہے ان میں یورپی یونین ، برطانیہ اور ریاست ہائے متحدہ شامل ہیں۔یعنی کہ اگر آپ امریکا، برطانیہ یا یورپی یونین کے شہری اور مسلمان ہیں تو آپ کو سعودی وزارت برائے حج و عمرہ نے ویزے سے مستشنیِ قرار دیا ہے۔
سعودی وزارت برائے حج و عمرہ کے اعلان کے بعد یورپی یونین ، برطانیہ اور ریاست ہائے متحدہ کے مستقل رہائشی ویزا کے بغیر عمرہ ادا کر سکیں گے۔ان ممالک کے افراد کے فرسٹ ڈگری رشتے دار بھی اس سہولت سے مستفید ہو سکیں گے۔نئی پالیسی کے تحت عمرہ کے اہل افراد آسانی سے نسک ایپلیکشن کے ذریعے عمرہ کی منصوبہ بندی کر سکتے ہیں۔سعودی عرب پہنچنے پر موقع پر ہی انتخاب اور فیصلہ کر سکتے ہیں۔
سعودی عرب کی نئی پالیسی مذکورہ ممالک سے آنے والے سیاحوں پر بھی لاگو ہوگی۔یہ قدم سعودی عرب کے وژن ۲۰۳۰ کے تحت اٹھایا گیا۔سعودی عرب کی جانب سے اٹھائے گئے ان نئے اقدامات کا مقصد عمرہ زائرین کے لیے آسانیاں پیدا کرنا ہے اور مغربی ممالک کے مسلمانوں میں ثقافتی اور مذہبی رجحان کو بھی بڑھانا ہے۔
سلمان اکرم راجہ کے پی ٹی آئی سیکرٹری جنرل کے عہدے سے مستعفی ہونے کی وجہ سامنے آگئی۔تفصیلات کے مطابق…
خیبر پختونخوا میں گورنر راج کے نفاذ کے معاملے میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔گزشتہ روز وفاقی کابینہ کے…
پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان بڑی تعداد میں ڈی چوک کے قریب پہنچ گئے ہیں۔مظاہرین ڈی چوک کی جانب رواں…
پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین بیرسٹر گوہر نے جلد بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کی امید ظاہر…
پاکستان تحریک انصاف کے مظاہرین ڈی چوک پر پہنچ چکے ہیں۔کئی پی ٹی آئی رہنما اپنے قافلوں کے ساتھ ابھی…
پاکستان تحریک انصاف کے مظاہرین ڈی چوک پر پہنچ چکے ہیں۔کسی بھی کشیدہ صورتحال سے نمٹنے کے لیے حکومت کی…