Categories: ورلڈ

بارات کے بینڈ کی موسیقی 63 مرغیوں کی جان لے گئی

نئی دہلی(ویب ڈیسک) موسیقی، آتش بازی، رقص اور چمکدار جیکٹس میں مارچ کرنے والے بارات کے روایتی میوزیکل بینڈ کو 63 مرغیوں کی موت کا ذمہ دار ٹھہرایا گیا ہے۔

بھارت کی مشرقی ریاست اڑیسہ میں پولڑی فارم کے مالک رنجیت کمار پریڈا نے میڈیا کو بتایا کہ، بارات کے ساتھ بینڈ اتوار کی آدھی رات سے کچھ دیر پہلے ان کے پولٹری فارم کے قریب سے گزرتے ہوئے "انتہائی اونچی آواز کا شور” کررہا تھا۔

رنجیت کمار پریڈا نے اے ایف پی کو بتایا "میں نے بینڈ آپریٹرز سے کہا کہ وہ اپنی آواز دھیمی کردیں کیونکہ میوزک کا بہت زیادہ شورمرغیوں کو خوفزدہ کر رہا ہے۔ لیکن انہوں نے نہیں سنا اور دولہے کے دوستوں نے مجھ پر چیخنا شروع کردیا "۔

ایک ڈاکٹر نے پریڈا کو بتایا کہ مرغیوں کی موت دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی ہے، اور شادی کے منتظمین کی جانب سے معاوضہ دینے سے انکار کے بعد اس نے پولیس میں شکایت درج کرائی۔

ہندوستان ٹائمز کا کہنا ہے کہ اونچی آواز پرندوں میں دل کی بیماری کا خطرہ بڑھاتی ہے۔

کہانی کا اختتام خوش کن تھا سوائے مرغیوں کے کیونکہ بعد میں پولیس نے متحارب فریقوں کو "باہمی طور پر معاملہ حل کرنے” پر راضی کرلیا۔

پولیس اہلکار دروپدی داس نے کہا، ’’ہم نے کوئی کارروائی شروع نہیں کی ہے کیونکہ (پولٹری فارمر) نے شکایت واپس لے لی ہے۔‘‘

MYK News Tv

Recent Posts

بیٹر کے زوردار شارٹ نے ایمپائر کے منہ کا حلیہ بگاڑ دیا

بیٹر کے زوردار شارٹ نےایمپائر کے منہ کا حلیہ ہی بگاڑ دیا جس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل…

20 گھنٹے ago

اجتجاج کا معاملہ،حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان ابتدائی رابطے کے بعد 2 ملاقاتیں

پاکستان تحریک انصاف کا 24 نومبر کو ہونے والا احتجاج رکوانے کے لیے پس پردہ ملاقاتیں جاری ہیں۔سینیئر صحافی انصار…

21 گھنٹے ago

عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور

سابق وزیراعظم عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور کر لی گئی۔آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس…

2 دن ago

باباوانگا کی ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں

معروف خاتون نجومی باباوانگا نے ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں کر دیں۔۱۹۱۱ میں پیدا ہونے والی بابا وانگا نے مرنے…

2 دن ago

عمران خان کا پیغام ہے کہ تمام پاکستانی 24 نومبر کو اپنے حقوق کے لئے نکلیں۔ علیمہ خان

علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…

4 دن ago

پاکستان میں وی پی این بند نہیں ہوا۔ اس کے بغیر آئی ٹی انڈسٹری کی ترقی اور کاروبار کا چلنا ممکن نہیں

چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) حفیظ الرحمان نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے واضح…

4 دن ago