Categories: ورلڈ

کراچی ایئرپورٹ پر بھارتی طیارے کی ہنگامی لینڈنگ

دوران پرواز پاکستان کی فضائی حدود میں ایک مسافر کی طبیعت ناساز ہونے پر بھارتی طیارے کو کراچی ایئرپورٹ پر  ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑ گئی۔ تفصیلات کے مطابق کراچی ایئر ٹریفک کنٹرول نے مسافر کی طبیعت خراب ہونے پر بھارتی طیارے کو ہنگامی لینڈنگ کی اجازت دی کیوں کہ طیارے کے پائلٹ نے کنٹرول ٹاور کو بتایا کہ طیارے میں موجود ایک خاتون مسافر کی طبیعت خراب ہو گئی ہے۔ بھارتی طیارے کے پائلٹ نے کراچی میں میڈیکل ایمرجنسی لینڈنگ کی درخواست کی تھی۔

ذرائع کے مطابق بھارتی پرواز سعودی عرب کے شہر جدہ سے بھارت کے شہر حیدرآباد دکن جا رہی تھی جس کو جناح انٹرنیشنل ائر پورٹ کراچی کے ایئرٹریفک کنٹرول نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر ہنگامی لینڈنگ کی اجازت دی۔ البتہ طبی عملے کی جانب سے معائنے کے بعد بھارتی خاتون مسافر دم توڑ گئی جس کے بعد بھارتی ائرلائن کی پرواز خاتون مسافر کی لاش  لے کر بھارت کے لیے روانہ ہوگئی۔

یاد رہے کہ چند روز قبل بھی ایک مسافر کی طبیعت خراب ہونے پر ایک بھارتی طیارے نے کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی تھی۔ ایئر انڈیا ایکسپریس کی پرواز دبئی سے بھارتی شہر امرتسر کے روٹ پر رواں تھی جب پاکستان کی فضائی حدود بلوچستان میں کوہ پتندر کے قریب طیارے میں سوار ایک مسافر کی طبیعت ناساز ہوگئی، اس پر طیارے کے پائلٹ کے رابطہ کرنے پر کراچی ایئر ٹریفک کنٹرولر  نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر طیارے کو کراچی ایئرپورٹ پر لینڈنگ کی اجازت دے دی۔

Recent Posts

بیٹر کے زوردار شارٹ نے ایمپائر کے منہ کا حلیہ بگاڑ دیا

بیٹر کے زوردار شارٹ نےایمپائر کے منہ کا حلیہ ہی بگاڑ دیا جس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل…

21 گھنٹے ago

اجتجاج کا معاملہ،حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان ابتدائی رابطے کے بعد 2 ملاقاتیں

پاکستان تحریک انصاف کا 24 نومبر کو ہونے والا احتجاج رکوانے کے لیے پس پردہ ملاقاتیں جاری ہیں۔سینیئر صحافی انصار…

22 گھنٹے ago

عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور

سابق وزیراعظم عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور کر لی گئی۔آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس…

2 دن ago

باباوانگا کی ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں

معروف خاتون نجومی باباوانگا نے ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں کر دیں۔۱۹۱۱ میں پیدا ہونے والی بابا وانگا نے مرنے…

2 دن ago

عمران خان کا پیغام ہے کہ تمام پاکستانی 24 نومبر کو اپنے حقوق کے لئے نکلیں۔ علیمہ خان

علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…

4 دن ago

پاکستان میں وی پی این بند نہیں ہوا۔ اس کے بغیر آئی ٹی انڈسٹری کی ترقی اور کاروبار کا چلنا ممکن نہیں

چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) حفیظ الرحمان نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے واضح…

4 دن ago