صوفیہ (ویب ڈیسک) منگل کے روز مغربی بلغاریہ میں ایک ہائی وے حادثے میں کم از کم 46 افراد آگ کے شعلوں میں گرنے سے ہلاک ہو گئے ، جن میں سے زیادہ تر شمالی مقدونیہ کے سیاح تھے ۔
بلغاریہ کی وزارت داخلہ کے سینیئر اہلکار نکولائی نکولوف نے بتایا کہ متاثرین میں بچے بھی شامل ہیں، اور سات زندہ بچ جانے والوں کو دارالحکومت صوفیہ کے ہسپتال منتقل کر دیا گیا جن کو جھلسنے کی وجہ سے علاج کی ضرورت تھی۔
نکولائی نیکولوف نے کہا کہ "بس میں آگ لگنے اور گر کر تباہ ہونے، یا گر کر تباہ ہونے اور پھر آگ لگنے کے بعد کم از کم 45 افراد ہلاک ہو گئے۔” ان کی وزارت نے بعد میں ڈیتھ ٹول اپ ڈیٹ کر کے 46 کر دیا۔ بس میں 53 افراد سوار تھے۔
حادثہ صبح 2 بجے (0000 GMT) کے قریب صوفیہ سے 45 کلومیٹر (28 میل) مغرب میں اسٹروما ہائی وے پر پیش آیا۔ جائے وقوعہ کو سیل کر دیا گیا ہے اور بلغاریہ کے عبوری وزیر اعظم سٹیفن یانیف سانحہ کے مقام پر پہنچ گئے۔
صوفیہ کے ایمرجنسی ہسپتال کے ایک اہلکار نے بتایا کہ زیر علاج سات افراد نے جلتی ہوئی بس سے چھلانگ لگا دی ہے۔ جن کی حالت اب بہتر ہے۔