کمپالا(ویب ڈیسک) اسلامک اسٹیٹ نے منگل کے روز یوگنڈا کے دارالحکومت کے قلب میں ہونے والے حملوں کی زمےداری قبول کر لی ہے، بم دھماکوں کی تازہ ترین لہر میں تین خودکش دھماکوں نے تین افراد ہلاک اور پارلیمنٹ کے ارکان کو جان بچانے کے لیے بھاگنے پر مجبور کردیا ۔
کمپالا میں ہونے والے دھماکوں کے نتیجے میں پارلیمنٹ کوخالی کرنا پڑا، مشرقی افریقہ میں پرتشدد عسکریت پسندوں کے خلاف لڑنے والی ایک مضبوط قوم کو دہلا کر رکھ دیا ہے۔
اسلامک اسٹیٹ نے عماق نیوز ایجنسی کے ذریعے ذمہ داری قبول کی ہے۔ تینوں حملہ آوروں کے ناموں سے لگتا ہے کہ سبھی کا تعلق یوگنڈا سے تھا۔