کابل(ویب ڈیسک) افغانستان کے دارالحکومت کابل میں سردار محمد داؤد خان ملٹری ہسپتال کے قریب کم از کم دو دھماکوں کے بعد فائرنگ کی آوازیں سنی گئیں۔
طالبان کے ایک سیکورٹی اہلکار کے مطابق، دھماکے کے نتیجے میں کم از کم 15 افراد ہلاک اور 34 زخمی ہوئے۔
رہائشیوں کی طرف سے شیئر کی گئی تصاویر میں دھماکوں کے علاقے میں دھوئیں کے بادل نظرآرہے ہیں۔ ٹولو نیوز کی صحافی زہرہ رحیمی نے ایسی ہی ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں ہوا میں دھواں اٹھتا دکھائی دے رہا ہے۔
Second explosion was occurred in Kabul. No details on possible casualties. pic.twitter.com/ZBSqHbisua
— Zahra Rahimi (@ZahraSRahimi) November 2, 2021
طالبان حکام کی جانب سے کوئی تبصرہ سامنے نہیں آیا ہے اور نہ ہی کسی گروپ نے فوری طور پر اس کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔
بین الاقوامی دہشت گرد تنظیم داعش، جس نے اگست میں کابل پر طالبان کے قبضے کے بعد سے مساجد اور دیگر اہداف پر حملے کیے ہیں، نے 2017 میں 400 بستروں والے اسپتال پر حملہ کیاتھا، جس میں 30 سے زائد افراد ہلاک ہوئے تھے۔