سرینگر(ویب ڈیسک) یو این آئی نیوز ایجنسی نے پیر کو اطلاع دی کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کو دوبارہ گھر میں نظر بند کر دیا گیا ہے۔
خبر ایجنسی کے مطابق محبوبہ مفتی نے اننت ناگ میں شاہد احمد کی رہائش گاہ پر جانے کی کوشش کی تھی۔ جسے مبینہ طور پر 24 اکتوبر کو شوپیاں کے قریب بھارتی سیکورٹی فورسز نے شہید کر دیا تھا۔
پیر کو پولیس نے محبوبہ مفتی کی رہائش گاہ کے مین گیٹ کو تالا لگا کر رکاوٹیں کھڑی کر دیں۔
دریں اثنا، محبوبہ مفتی، جو پی ڈی پی کی سربراہ بھی ہیں، نے بی جے پی کے رہنما وکرم سنگھ رندھاوا کو "نسل کشی” اور "تمام کشمیریوں کو زندہ درگور کرنے” جیسے شدید الزامات لگائے ۔ محبوبہ مفتی نے کہا کہ وکرم سنگھ رندھاوا کے خلاف ایسے ظالمانہ بیانات پر کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔
انہوں نے کہا کہ "لیکن حکام کرکٹ میچ میں جیت کا جشن منانے پر طلباء کے خلاف بغاوت کا مقدمہ ضرور درج کرتے ہیں۔”
بیٹر کے زوردار شارٹ نےایمپائر کے منہ کا حلیہ ہی بگاڑ دیا جس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل…
پاکستان تحریک انصاف کا 24 نومبر کو ہونے والا احتجاج رکوانے کے لیے پس پردہ ملاقاتیں جاری ہیں۔سینیئر صحافی انصار…
سابق وزیراعظم عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور کر لی گئی۔آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس…
معروف خاتون نجومی باباوانگا نے ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں کر دیں۔۱۹۱۱ میں پیدا ہونے والی بابا وانگا نے مرنے…
علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…
چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) حفیظ الرحمان نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے واضح…