Categories: کھیلورلڈ

"پاکستان کرکٹ ٹیم میں مسائل کی وجہ لاہور قلندرز ہے”

معروف بھارتی کمنٹیٹر اور کرکٹ تجزیہ کار ہرشا بھوگلے  نے پاکستان کرکٹ ٹیم میں مسائل کا ذمہ دار لاہور قلندرز فرنچائز کو قرار دیدیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ہرشا بھوگلے نے بھارتی سپورٹس میڈیا سائٹ کرک بزز کو انٹرویو دیا ہے۔ انٹرویو کے دوران انہوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم میں مسائل کی وجہ لاہور قلندرز ہے، لاہور قلندرز کی فرنچائز کرکٹ کی دنیا میں کافی بااثر ہے۔

ہرشا بھوگلے نے کہا کہ لاہور قلندرز کے بااثر ہونے کی وجہ سے پاکستانی ٹیم میں تنازعات جنم لے رہے ہیں، ہمیں نطر آتا ہے کہ قیادت کا شور کہاں سے آرہا ہے۔ انہوں  نے بطور کپتان شاہین آفریدی کے انتخاب پر بھی سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ انجریز کی وجہ سے ان کیلئے قیادت بوجھ بن سکتی ہے۔ گرین شرٹس  کے ممکنہ کپتان کے طور پر شاہین شاہ آفریدی کا نام بہت زیادہ لیا جا رہا ہے اور وہ لاہور قلندرز کو ٹائٹل بھی جتوا چکے ہیں، جس نے انکی قائدانہ صلاحیتوں کو اجاگر کیا لیکن انکی انجریز تشویش کا باعث ہیں۔

دوسری جانب پاکستانی سپنرز کو آئی سی سی ورلڈ کپ 2023ء میں بدترین قرار دیدیا گیا۔ اعدادوشمار کے مطابق ورلڈ کپ 2023 میں شریک تمام ٹیمز کے سپنرز میں پاکستانی سپنرز کی کارکردگی بدترین رہی۔ پاکستانی سپنرز 92 رنز فی وکٹ کی اوسط سے صرف 8 وکٹیں لینے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کی گزشتہ کئی سالوں سے سب سے بڑی طاقت اس کی باؤلنگ رہی ہے تاہم کرکٹ کے سب سے بڑے دنگل میں پاکستانی باؤلنگ زیادہ اچھا پرفارم نہیں کر سکی۔ نسیم شاہ کے انجرڈ ہونے کی وجہ سے ساری ذمہ داری شاہین شاہ آفریدی کے کاندھوں پر ہے جو کہ وہ بہت اچھے انداز میں نبھا بھی رہے ہیں البتہ سپنرز اچھی کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے ہیں۔

Recent Posts

بیٹر کے زوردار شارٹ نے ایمپائر کے منہ کا حلیہ بگاڑ دیا

بیٹر کے زوردار شارٹ نےایمپائر کے منہ کا حلیہ ہی بگاڑ دیا جس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل…

21 گھنٹے ago

اجتجاج کا معاملہ،حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان ابتدائی رابطے کے بعد 2 ملاقاتیں

پاکستان تحریک انصاف کا 24 نومبر کو ہونے والا احتجاج رکوانے کے لیے پس پردہ ملاقاتیں جاری ہیں۔سینیئر صحافی انصار…

22 گھنٹے ago

عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور

سابق وزیراعظم عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور کر لی گئی۔آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس…

2 دن ago

باباوانگا کی ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں

معروف خاتون نجومی باباوانگا نے ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں کر دیں۔۱۹۱۱ میں پیدا ہونے والی بابا وانگا نے مرنے…

2 دن ago

عمران خان کا پیغام ہے کہ تمام پاکستانی 24 نومبر کو اپنے حقوق کے لئے نکلیں۔ علیمہ خان

علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…

4 دن ago

پاکستان میں وی پی این بند نہیں ہوا۔ اس کے بغیر آئی ٹی انڈسٹری کی ترقی اور کاروبار کا چلنا ممکن نہیں

چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) حفیظ الرحمان نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے واضح…

4 دن ago