قسمت ساتھ دے تو انسان کیا نہیں کر سکتا اور اسے کیا نہیں مل سکتا۔ اس بات کا ایک اور ثبوت سامنے آیا ہے ملک چلی میں۔ چلی میں ایکسکوئیل ہینوجوسا نامی شخص بڑے عرصے سے غربت کی زندگی گزار رہا تھا۔ اس کے والد دس برس قبل انتقال کر گئے تھے جس کے بعد ایکسکوئیل ہینوجوسا اپنی والدہ کے ساتھ رہتا تھا لیکن کوئی معقول ذرائع آمدن نہیں تھا۔
ایک روز ایکسکوئیل ہینوجوسا اپنے والد کے پرانے سامان کی صفائی کر رہا تھا جس میں سے اسے والد کی 60 سال پرانی ایک بینک بک ملی جس سے ایکسکوئیل ہینوجوسا کو معلوم ہوا کہ اسکا والد 1960 میں اپنی جوانی میں ذاتی گھر بنانے کیلئے ایک بینک میں رقم جمع کر رہا تھا لیکن شاید اس وقت اتنے پیسے جمع نہ ہو سکے کہ وہ گھر بنا سکتے یا شاید کوئی اور وجہ بنی اور وہ رقم اسی اکاؤنٹ میں پڑی رہی۔ بینک بک کے مطابق اکاؤنٹ میں 1 لاکھ 40 ہزار پیسو (چلی کی کرنسی پیسو) جمع ہو چکے تھے اور چونکہ یہ ایک سونگ اکاؤنٹ تھا اس لیے سود اور افراط زر کی وجہ سے یہ رقم 1 ارب پیسو بن چکی تھی جوکہ 12 لاکھ امریکی ڈالر اور پاکستانی کرنسی میں 33 کروڑ روپے بنتی تھی۔
ایکسکوئیل ہینوجوسا نے بینک سے یہ رقم لینے کی کوشش کی تو معلوم ہوا کہ یہ بینک کئی سال پہلے بند ہو گیا تھا جس پر وہ مایوس ہو گیا۔ ایکسکوئیل ہینوجوسا بینک بک پاس پھینکنے لگا تو اس نے دیکھا کہ اس پر لکھا تھا "اسٹیٹ گارینٹیڈ” یعنی ریاست نے گارنٹی دی تھی اس بینک کی جس پر ایکسکوئیل ہینوجوسا نے حکومت سے رابطہ کیا۔ حکومت نے پیسے دینے سے انکار کر دیا تو ایکسکوئیل ہینوجوسا نے قانونی راستہ اختیار کیا اور سپریم کورٹ کے حکم پر ریاست نے اسے 1 ارب پیسو کی رقم ادا کر دی اور اب وہ ارب پتی امیر شخص بن گیا ہے۔
بیٹر کے زوردار شارٹ نےایمپائر کے منہ کا حلیہ ہی بگاڑ دیا جس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل…
پاکستان تحریک انصاف کا 24 نومبر کو ہونے والا احتجاج رکوانے کے لیے پس پردہ ملاقاتیں جاری ہیں۔سینیئر صحافی انصار…
سابق وزیراعظم عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور کر لی گئی۔آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس…
معروف خاتون نجومی باباوانگا نے ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں کر دیں۔۱۹۱۱ میں پیدا ہونے والی بابا وانگا نے مرنے…
علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…
چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) حفیظ الرحمان نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے واضح…