ایران نے اسرائیل پر بڑے پیمانے پر میزائل داغ دیے
اسرائیلی میڈیا کے مطابق ایران نے اسرائیل پر 500 سے زائد بیلسٹک میزائل فائر کیے ہیں، جس کے بعد تل ابیب اور مقبوضہ بیت المقدس سمیت دیگر علاقوں میں خطرے کے سائرن بجنے لگے ہیں۔
اسرائیلی فوج کے بیانات کے مطابق یہ حملے ایران کی جانب سے کیے گئے ہیں، جس کے بعد شہریوں کو فوری طور پر محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔ فوج نے یہ بھی بتایا کہ ایرانی میزائلوں کا ہدف اسرائیل کا دارالحکومت تل ابیب ہے۔
اس حوالے سے فلسطینی صحافی محمد خیری نے ‘الجزیرہ’ کو بتایا کہ مغرب کی جانب درجنوں میزائل مقبوضہ بیت المقدس اور اسرائیل کی طرف جاتے ہوئے دیکھے گئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ حملے مسلسل جاری ہیں، جبکہ مختلف اسرائیلی علاقوں میں سائرن کی آوازیں بھی سنائی دے رہی ہیں۔
دوسری جانب، وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر جوبائیڈن کی سربراہی میں ایک اہم اجلاس ہوا جس میں ایران کے ممکنہ حملے کے حوالے سے تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔
قبل ازیں امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے اسرائیلی اور امریکی حکام کا حوالہ دیتے ہوئے یہ پیشگوئی کی تھی کہ ایران جلد اسرائیل پر حملہ کرنے والا ہے۔ اس خبر کے مطابق، اسرائیلی فوجی ترجمان ڈینئل ہیگارے کا کہنا تھا کہ امریکا نے ایران کے ممکنہ حملے کے بارے میں اسرائیل کو خبردار کیا تھا، جس کے بعد اسرائیل اور اس کے اتحادی ممالک الرٹ ہیں۔
اسرائیلی حکام کے مطابق، ایرانی حملے میں اسرائیل کے تین فضائی اڈوں اور تل ابیب کے قریب ایک انٹیلی جنس مرکز کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے، اور اسی خدشے کے پیش نظر انٹیلی جنس مرکز کو پہلے ہی خالی کروایا جا چکا ہے۔
یہ پیشرفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب گزشتہ برس 7 اکتوبر کو حماس کے حملے کے ردعمل میں اسرائیل نے غزہ پر شدید بمباری کا آغاز کیا تھا۔
پاکستان تحریک انصاف کا 24 نومبر کو ہونے والا احتجاج رکوانے کے لیے پس پردہ ملاقاتیں جاری ہیں۔سینیئر صحافی انصار…
سابق وزیراعظم عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور کر لی گئی۔آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس…
معروف خاتون نجومی باباوانگا نے ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں کر دیں۔۱۹۱۱ میں پیدا ہونے والی بابا وانگا نے مرنے…
علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…
چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) حفیظ الرحمان نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے واضح…
کراچی کے مقامی ہوٹل میں آگ لگنے کے بعد ویمنز نیشنل ون ڈے کرکٹ کپ ملتوی کر دیا گیا ہے۔…