آن لائن سمارٹ فون منگوانے والوں نے ڈیلیوری بوائے کو مار ڈالا
لکھنؤ :بھارتی شہر لکھنؤ میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جب ایک آن لائن آرڈر پر اسمارٹ فون ڈیلیور کرنے والے 30 سالہ ڈیلیوری بوائے بھرت پرجاپتی کو قتل کر دیا گیا۔
یہ واقعہ 23 ستمبر کو پیش آیا جب بھرت ایک گاہک ہمانشو کے گھر اسمارٹ فون پہنچانے گیا تھا۔ ہمانشو نے کیش آن ڈیلیوری کے تحت ایک اسمارٹ فون منگوایا تھا۔ بھرت جب اس کا آرڈر لے کر وہاں پہنچا تو ہمانشو اور اس کے ایک ساتھی نے اسے گلا گھونٹ کر قتل کر دیا اور لاش کو نہر میں پھینک دیا۔
بھرت کے دو دن تک گھر نہ پہنچنے پر اس کے والدین نے پولیس میں شکایت درج کرائی، جس کے بعد پولیس نے بھرت کا موبائل نمبر ٹریس کرتے ہوئے ملزمان تک رسائی حاصل کی۔ پولیس نے ہمانشو اور اس کے ساتھی کو گرفتار کرلیا، جنہوں نے دوران تفتیش قتل کا اعتراف بھی کرلیا، جبکہ ایک اور ملزم فرار ہے جس کی تلاش جاری ہے۔
کراچی میں نوجوان لڑکی کا سر برآمد ہوا ہے جس نے خوف و ہراس پھیلا دیا۔اس حوالے سے میڈیا رپورٹس…
معروف اداکارہ بشری انصاری کا کہنا ہے کہ دامادوں کو عزت دی لیکن بےغیرت نکلے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق بشری انصاری…
حکومت پی ٹی آئی احتجاج میں ہلاکتوں سے متعلق غلط رپورٹنگ کرنے پر ایکشن میں آگئی ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان…
جمعیت علمائے اسلام کے رہنما حافظ حمداللہ کا کہنا ہے کہ عمران خان سے پس پردہ معاملات چل رہے ہیں،معاملہ…
ڈی پی او اٹک ڈاکٹر غیاث گل نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی احتجاج…
وزیراعلیِ علی امین گنڈاپور اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی کے خلاف ایک اور…