اسرائیلی فوج لبنان میں داخل، فضائیہ کی مدد بھی حاصل
تل ابیب / واشنگٹن: بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق اسرائیلی فوج لبنان میں داخل ہو چکی ہے۔ اس آپریشن میں انہیں فضائیہ کی مدد بھی حاصل ہے۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیل کی دفاعی افواج نے جنوبی لبنان میں حزب اللہ کے خلاف "محدود اور ہدف پر مبنی چھاپے” کے ذریعے زمینی کارروائی شروع کر دی ہے۔
اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ فضائیہ اور آئی ڈی ایف آرٹلری زمینی افواج کی مدد کے لیے علاقے میں مخصوص فوجی اہداف پر درست حملے کر رہی ہیں۔ اس آپریشن کا مقصد سرحدی علاقوں میں حزب اللہ کی چوکیوں کو نشانہ بنانا ہے۔
صیہونی افواج نے لبنان کے سرحدی علاقوں میں واقع دیہاتوں کو فوجی چھاؤنیوں میں تبدیل کر دیا ہے، جس سے مقامی آبادی کو مزید مشکلات کا سامنا ہے۔ ایک بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق، لبنان کی فوج نے سرحدی علاقوں سے پانچ کلومیٹر پیچھے ہٹنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس دوران، حزب اللہ کے نائب رہنما نعیم قاسم نے کہا کہ ان کا گروپ اسرائیل کی زمینی کارروائی کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہے۔
دوسری جانب، بیروت کے جنوبی مضافات میں اسرائیلی فضائی حملے کیے گئے ہیں۔ ایک سکیورٹی ذرائع کے مطابق زور دار دھماکوں کی آوازیں سنائی دے رہی ہیں، جو تقریبا ایک گھنٹے تک جاری رہیں۔ اس دوران، اسرائیلی فوج نے رہائشیوں کو خبردار کیا کہ وہ لبنانی دارالحکومت کے جنوب میں حزب اللہ کے اہم ڈھانچے پر مشتمل عمارتوں کے قریب علاقوں کو فوراً خالی کر دیں۔
کراچی میں نوجوان لڑکی کا سر برآمد ہوا ہے جس نے خوف و ہراس پھیلا دیا۔اس حوالے سے میڈیا رپورٹس…
معروف اداکارہ بشری انصاری کا کہنا ہے کہ دامادوں کو عزت دی لیکن بےغیرت نکلے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق بشری انصاری…
حکومت پی ٹی آئی احتجاج میں ہلاکتوں سے متعلق غلط رپورٹنگ کرنے پر ایکشن میں آگئی ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان…
جمعیت علمائے اسلام کے رہنما حافظ حمداللہ کا کہنا ہے کہ عمران خان سے پس پردہ معاملات چل رہے ہیں،معاملہ…
ڈی پی او اٹک ڈاکٹر غیاث گل نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی احتجاج…
وزیراعلیِ علی امین گنڈاپور اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی کے خلاف ایک اور…