برطانوی وزیراعظم کا اپنے شہریوں کو فوری لبنان چھوڑنے کا حکم
لندن: برطانوی وزیراعظم کیئر سٹارمر نے لبنان کی خراب ہوتی صورتحال کے پیش نظر اپنے شہریوں کو فوری طور پر ملک چھوڑنے کی ہدایت جاری کردی ہے۔
اپنے ایک بیان میں کیئر سٹارمر نے واضح کیا کہ لبنان کی صورتحال انتہائی تشویشناک ہے اور برطانوی شہریوں کو فوراً بیروت سے نکل جانا چاہیے تاکہ ان کی سلامتی کو یقینی بنایا جا سکے۔
برطانوی وزیراعظم نے مزید کہا کہ مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کے خاتمے کے لیے دوست ممالک کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں اور خطے میں امن و استحکام کے قیام کے لیے فوری جنگ بندی ضروری ہے۔ انہوں نے تمام فریقین کو تحمل سے کام لینے کی اپیل کی۔