حسن نصر اللہ اور سید ہاشم صفی الدین اسرائیلی حملوں میں بالکل محفوظ
تل ابیب/ بیروت: ایرانی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ حزب اللہ کے سیکریٹری جنرل سید حسن نصر اللہ اسرائیلی فضائی حملے کے باوجود محفوظ اور صحت مند ہیں۔ انہیں ان حملوں سے کسی قسم کا نقصان نہیں پہنچا۔
ایرانی خبر رساں ادارہ تسنیم نیوز کے مطابق حزب اللہ کے سیکریٹری جنرل سید حسن نصر اللہ اور تحریک کی ایگزیکٹو کونسل کے سربراہ سید ہاشم صفی الدین حملوں میں محفوظ رہے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق، اسرائیلی افواج کا آپریشن ناکامی کا شکار ہو گیا اور افواہوں کے برعکس، دونوں رہنماؤں کو کسی قسم کا نقصان نہیں پہنچا۔
جمعہ کی شام اسرائیلی ایف-35 طیاروں نے بنکر بسٹر بموں کا استعمال کرتے ہوئے جارحانہ حملہ کیا۔ اسرائیلی میڈیا نے بتایا کہ اس آپریشن سے قبل اسرائیلی حکومت نے امریکہ کو آگاہ کر دیا تھا۔
لبنانی میڈیا کے مطابق، حملے کے بعد شہری دفاع کے اہلکار فوری طور پر آگ بجھانے اور زخمیوں کو نکالنے کے لیے موقع پر پہنچے۔ لبنان کے نگراں وزیر اعظم نجیب میقاتی نے اس حملے پر سخت رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ بین الاقوامی برادری کو اسرائیلی جارحیت اور لبنان کے خلاف تباہ کن جنگ کو روکنے کے لیے فوری اقدامات کرنے چاہئیں۔
بیٹر کے زوردار شارٹ نےایمپائر کے منہ کا حلیہ ہی بگاڑ دیا جس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل…
پاکستان تحریک انصاف کا 24 نومبر کو ہونے والا احتجاج رکوانے کے لیے پس پردہ ملاقاتیں جاری ہیں۔سینیئر صحافی انصار…
سابق وزیراعظم عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور کر لی گئی۔آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس…
معروف خاتون نجومی باباوانگا نے ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں کر دیں۔۱۹۱۱ میں پیدا ہونے والی بابا وانگا نے مرنے…
علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…
چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) حفیظ الرحمان نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے واضح…