سعودی عرب کا فلسطینی حقوق کے تحفظ کے لیے بین الاقوامی اتحاد کے قیام کا فیصلہ
نیویارک: سعودی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے فلسطینی ریاست کے قیام کے سلسلے میں بین الاقوامی اتحاد کے قیام کا اعلان کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ دو ریاستی حل ہی فلسطین کا واحد راستہ ہے اور اس پر عمل درآمد کے لیے ایک بین الاقوامی اتحاد تشکیل دیا جا رہا ہے، جس کا پہلا اجلاس ریاض میں منعقد ہوگا۔
فیصل بن فرحان نے یہ اعلان نیویارک میں مختلف ممالک کے وزرائے خارجہ کے ایک اجلاس کے دوران کیا۔ انہوں نے اس موقع پر واضح کیا کہ آج عرب اسلامی اقوام اور یورپی شراکت داروں کے ساتھ مل کر فلسطین کے دو ریاستی حل کے نفاذ کے لیے بین الاقوامی اتحاد کے قیام کا عزم کیا جا رہا ہے۔ وزیر خارجہ نے اس اتحاد میں شمولیت کی دعوت بھی دی۔
اس اتحاد کے بارے میں تفصیلات فراہم نہ کرتے ہوئے فیصل بن فرحان نے کہا کہ یہ اتحاد جلد ہی سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں اپنا پہلا اجلاس کرے گا۔ اس کے قیام کا مقصد فلسطینی عوام کے حقوق کا تحفظ اور اسرائیلی جارحیت کے خلاف ایک مؤثر آواز اٹھانا ہے۔
انہوں نے غزہ میں جاری انسانی بحران اور مغربی کنارے میں اسرائیلی افواج کی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی بھی مذمت کی۔ فیصل بن فرحان نے کہا کہ اسرائیلی جارحیت دراصل فلسطین پر قبضے اور پرتشدد انتہا پسندی کی ایک وسیع تر پالیسی کا حصہ ہے۔
وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ اسرائیل نے ہزاروں فلسطینی شہریوں کا قتل کیا ہے، منظم تباہی مچائی ہے، اور جبری نقل مکانی کو فروغ دیا ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اسرائیل جنگی ہتھیار کے طور پر فاقہ کشی اور جنسی تشدد کے استعمال کو حق دفاع کے طور پر پیش نہیں کر سکتا۔
بیٹر کے زوردار شارٹ نےایمپائر کے منہ کا حلیہ ہی بگاڑ دیا جس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل…
پاکستان تحریک انصاف کا 24 نومبر کو ہونے والا احتجاج رکوانے کے لیے پس پردہ ملاقاتیں جاری ہیں۔سینیئر صحافی انصار…
سابق وزیراعظم عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور کر لی گئی۔آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس…
معروف خاتون نجومی باباوانگا نے ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں کر دیں۔۱۹۱۱ میں پیدا ہونے والی بابا وانگا نے مرنے…
علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…
چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) حفیظ الرحمان نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے واضح…