سکولوں میں اسمارٹ فونز کا استعمال محدود کرنے کا قانون منظور
واشنگٹن : امریکا کی ریاست کیلیفورنیا میں اسکولوں میں اسمارٹ فونز کے استعمال کو محدود کرنے یا اس پر پابندی عائد کرنے کا قانون منظور کر لیا گیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق، اسکول بورڈز کو یکم جولائی 2026 تک اس حوالے سے کیمپسز میں ایک پالیسی تشکیل دینا ہوگی، جسے ہر پانچ سال بعد اپ ڈیٹ کرنا بھی ضروری ہوگا۔
کیلیفورنیا کے گورنر کا کہنا تھا کہ اسمارٹ فونز کا زیادہ استعمال طلبہ میں بے چینی، ڈپریشن اور دیگر ذہنی صحت کے مسائل کو بڑھاتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ نیا قانون طلبہ کو تعلیمی کارکردگی، سماجی ترقی اور اپنی دنیا پر زیادہ توجہ مرکوز کرنے میں مدد فراہم کرے گا۔
واضح رہے کہ اسمارٹ فونز کے زیادہ استعمال سے دماغی بیماریوں اور سیکھنے کے عمل میں کمی کے خطرات کے پیش نظر یہ اقدام اٹھایا گیا ہے۔ ریاست فلوریڈا نے سب سے پہلے 2023 میں کلاس رومز میں اسمارٹ فونز کے استعمال پر پابندی عائد کی تھی، اور اب کیلیفورنیا نے بھی اسی طرز پر یہ قانون متعارف کرایا ہے تاکہ طلبہ کی ذہنی اور تعلیمی نشوونما کو بہتر بنایا جا سکے۔
بیٹر کے زوردار شارٹ نےایمپائر کے منہ کا حلیہ ہی بگاڑ دیا جس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل…
پاکستان تحریک انصاف کا 24 نومبر کو ہونے والا احتجاج رکوانے کے لیے پس پردہ ملاقاتیں جاری ہیں۔سینیئر صحافی انصار…
سابق وزیراعظم عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور کر لی گئی۔آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس…
معروف خاتون نجومی باباوانگا نے ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں کر دیں۔۱۹۱۱ میں پیدا ہونے والی بابا وانگا نے مرنے…
علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…
چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) حفیظ الرحمان نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے واضح…