ٹرمپ اور کملا دونوں ہی برائیاں ہیں،امریکی ووٹرز ضمیر کے مطابق فیصلہ کریں: پوپ فرانسس
واشنگٹن: رومن کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے امریکی صدارتی انتخابات پر تبصرہ کرتے ہوئے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور نائب صدر کملا ہیرس کو چھوٹی اور بڑی برائی قرار دیا۔ پوپ نے امریکی ووٹرز کو مشورہ دیا کہ وہ انتخابات میں دو برائیوں میں سے چھوٹی برائی کا انتخاب کریں، اور یہ فیصلہ اپنے ضمیر کے مطابق کریں۔
امریکی میڈیا کے مطابق، پوپ فرانسس نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ میں نہیں جانتا کہ ان دونوں میں سے کون چھوٹی برائی ہے، یہ فیصلہ امریکی عوام کو خود کرنا ہوگا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی تارکین وطن کے خلاف پالیسیاں اور کملا ہیرس کی اینٹی ایبورشن قوانین کی حمایت دونوں انسانی حقوق کے خلاف ہیں۔
پوپ فرانسس ماضی میں بھی عالمی اور سیاسی معاملات پر اظہار خیال کرتے رہے ہیں، لیکن اس بار ان کا بیان امریکی انتخابات میں خاص اہمیت اختیار کر گیا ہے۔ 2020 کے انتخابات کے دوران بھی امریکی رومن کیتھولک ووٹرز کی رائے منقسم تھی۔ پیو ریسرچ کے مطابق، 2020 کے صدارتی انتخابات میں 50 فیصد کیتھولک مسیحیوں نے جو بائیڈن کی حمایت کی تھی، جبکہ 49 فیصد ڈونلڈ ٹرمپ کے حق میں تھے۔
پوپ فرانسس کے حالیہ بیان نے امریکہ میں مذہبی اور سیاسی حلقوں میں نئی بحث کو جنم دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ "ووٹ دینا ایک ذمہ داری ہے، اور اس کا استعمال صحیح طور پر کیا جانا چاہیے
بیٹر کے زوردار شارٹ نےایمپائر کے منہ کا حلیہ ہی بگاڑ دیا جس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل…
پاکستان تحریک انصاف کا 24 نومبر کو ہونے والا احتجاج رکوانے کے لیے پس پردہ ملاقاتیں جاری ہیں۔سینیئر صحافی انصار…
سابق وزیراعظم عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور کر لی گئی۔آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس…
معروف خاتون نجومی باباوانگا نے ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں کر دیں۔۱۹۱۱ میں پیدا ہونے والی بابا وانگا نے مرنے…
علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…
چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) حفیظ الرحمان نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے واضح…