Categories: ورلڈ

جو بائیڈن نے ٹرمپ کی کیپ پہن کر سب کو حیران کر دیا، دلچسپ ویڈیو وائرل

جو بائیڈن نے ٹرمپ کی کیپ پہن کر سب کو حیران کر دیا، دلچسپ ویڈیو وائرل

واشنگٹن میں نائن الیون کے حملوں کی یاد میں منعقد ہونے والی ایک تقریب میں امریکی صدر جو بائیڈن نے اپنے سیاسی حریف ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی مہم کی مشہور کیپ پہن کر تقریب کے شرکاء کو حیران کردیا۔ اس دلچسپ واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، جس نے دیکھنے والوں کی توجہ حاصل کی۔

یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب تقریب میں موجود ایک فائر فائٹر، جو کہ ڈونلڈ ٹرمپ کا حامی تھا، نے صدر بائیڈن سے ٹرمپ کی سرخ کیپ پر دستخط کرنے کی درخواست کی۔ فائر فائٹر نے مزاحیہ انداز میں بائیڈن سے سوال کیا، "کیا آپ کو اپنا نام یاد ہے؟” جس پر جو بائیڈن نے ہنستے ہوئے جواب دیا، "نہیں، مجھے اپنا نام یاد نہیں، میں بوڑھا ہو چکا ہوں۔”

اس مکالمے کے دوران فائر فائٹر نے اپنی ٹرمپ والی کیپ بائیڈن کو دے دی اور مذاقاً کہا کہ کیا آپ کو اس پر میرا آٹوگراف چاہیے؟ جس پر بائیڈن نے فوری جواب دیا، "بالکل نہیں!

تقریب میں موجود افراد نے جوبائیڈن سے درخواست کی کہ وہ ٹرمپ والی کیپ پہنیں، پہلے تو بائیڈن نے ہچکچاہٹ کا اظہار کیا لیکن بعد میں عوام کے اصرار پر انہوں نے کیپ پہن لی۔ یہ منظر تقریب کے شرکاء کے لیے نہایت دلچسپ تھا اور فوری طور پر اس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے اس موقع کا بھرپور فائدہ اٹھایا اور اپنی سوشل میڈیا پروفائل پر جو بائیڈن کی ٹرمپ کی کیپ پہنے ہوئے ویڈیو شیئر کردی، اس کے ساتھ طنزیہ انداز میں لکھا کہ "یہ کل رات کملا ہیرس کی مباحثے میں ناکامی کا بہترین جواب تھا۔

اس پر وائٹ ہاؤس کے ترجمان اینڈریو بیٹس نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ جوبائیڈن کا مقصد اتحاد اور ہم آہنگی کے اُس جذبے کو فروغ دینا تھا جو 9/11 کے حملوں کے بعد امریکہ کا تقاضا کرتا تھا۔ بائیڈن نے اس موقع پر تمام امریکیوں کو متحد کرنے کی کوشش کی، چاہے ان کی سیاسی وابستگیاں کچھ بھی ہوں۔

یہ واقعہ سوشل میڈیا پر کئی طنز و مزاح اور سیاسی تبصروں کا موضوع بن گیا، جہاں ایک طرف لوگوں نے اسے جوبائیڈن کی فراخ دلی اور مزاح کے طور پر سراہا، تو دوسری جانب کچھ لوگوں نے اسے ٹرمپ کی انتخابی مہم کا مذاق سمجھا۔

web

Recent Posts

لبنان بھر میں 500 سے زائد دھماکوں کی نئی لہر ،واکی ٹاکیز اور ریڈیو ٹارگٹ

لبنان بھر میں 500 سے زائد دھماکوں کی نئی لہر ،واکی ٹاکیز اور ریڈیو ٹارگٹ لبنان میں ایک نئی لہر…

8 گھنٹے ago

جلد موبائل فون سے اپنی پسندیدہ خوشبو بھی سونگھ سکیں گے

جلد موبائل فون سے اپنی پسندیدہ خوشبو بھی سونگھ سکیں گے جدید ٹیکنالوجی کے دور میں موبائل فون کی خصوصیات…

11 گھنٹے ago

روسی دارالحکومت پر یوکرینی ڈرونز کا بڑا حملہ، ایئرپورٹس بند

روسی دارالحکومت پر یوکرینی ڈرونز کا بڑا حملہ، ایئرپورٹس بند یوکرین کی جانب سے روس پر اب تک کا سب…

12 گھنٹے ago

امریکا کا پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام پر اعتراض

امریکا کا پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام پر اعتراض واشنگٹن: امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر کا کہنا ہے…

12 گھنٹے ago

سینیٹ مکمل نہیں، ترامیم کیسے منظور ہو سکتی ہیں؟ علی محمد خان

سینیٹ مکمل نہیں، ترامیم کیسے منظور ہو سکتی ہیں؟ علی محمد خان کا سوال اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی…

13 گھنٹے ago

لاہور بڑی تباہی سے بچ گیا، 3 دہشت گرد ہلاک

لاہور بڑی تباہی سے بچ گیا، 3 دہشت گرد ہلاک لاہور : لاہور ایک بڑی تباہی سے بچ گیا ۔کائونٹر…

15 گھنٹے ago