معروف شخصیت نے’’طلاق‘‘ کے نام سے پرفیوم لانچ کر دیا
معروف شخصیت نے’’طلاق‘‘ کے نام سے پرفیوم لانچ کر دیا
یو اے ای:متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور وزیراعظم شیخ محمد بن راشد المکتوم کی بیٹی شیخہ مہرہ نے حال ہی میں ’’طلاق‘‘ کے نام سے ایک نیا پرفیوم لانچ کر دیا ہے۔ 30 سالہ شہزادی شیخہ مہرہ المکتوم نے اپنے پرفیوم کی لانچ کا اعلان فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر کیا۔ اس پرفیوم کو دبئی کی شہزادی نے اپنے برانڈ ایم 1 کے تحت متعارف کروایا ہے۔ شیخہ مہرہ جو سوشل میڈیا پر متحرک رہتی ہیں اور انسٹاگرام پر 9.8 لاکھ فالوورز رکھتی ہیں، نے پرفیوم کی لانچ سے قبل ایک ویڈیو جاری کی تھی۔
ویڈیو میں ٹوٹے ہوئے شیشے، کالی پنکھڑیاں، اور ایک بلیک پینتھر کا مونٹیج دکھایا گیا تھا۔ بوتل کی رونمائی کے وقت اس کا رنگ سیاہ تھا اور اس پر "ڈائیوورس” تحریر تھا۔ شیخہ مہرہ نے جولائی میں، شادی کے صرف ایک سال بعد، اپنے شوہر سے طلاق کا اعلان کیا تھا۔ جوڑے کے ہاں مئی 2024 میں پہلے بچے کی پیدائش ہوئی تھی۔
جاپان کی معروف پیش گو ریو تاتسوکی، جنہیں "جاپان کی بابا وانگا" کے نام سے جانا جاتا ہے، نے جولائی…
کراچی کی مقامی عدالت نے پیکا ایکٹ اور منی لانڈرنگ کے مقدمات میں گرفتار صحافی فرحان ملک کی ضمانت منظور…
اسلام آباد: پاکستان کی سابق خاتون اول اور سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے اڈیالہ جیل…
پاکستان کی آٹو انڈسٹری میں جدت کا نیا دور شروع ہونے جا رہا ہے کیونکہ Hyundai Nishat Motors نے حال…
بین الاقوامی مارکیٹ میں توانائی کے شعبے سے وابستہ افراد اور صارفین کے لیے ایک بڑی خبر سامنے آئی ہے،…
بنگلورو (بھارتی میڈیا رپورٹ) – بھارت کے شہر بنگلورو میں جمعے کی شب دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا…