Categories: ورلڈ

اسرائیل جان لے، اس بار ایران کا ردعمل غیر روایتی اور شدید ہوگا،کمانڈر انچیف

اسرائیل جان لے، اس بار ایران کا ردعمل غیر روایتی اور شدید ہوگا،کمانڈر انچیف

تہران: ایران کی پاسداران انقلاب کے کمانڈر انچیف حسین سلامی نے سخت الفاظ میں اسرائیل کو انتقام کی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس بار اسرائیل کو غیر روایتی اور مختلف طریقے سے سبق سکھایا جائے گا، جس سے وہ جان لے گا کہ شیر کی دم سے کھیلنے کا انجام کتنا خوفناک ہو سکتا ہے۔عالمی خبر رساں اداروں کے مطابق حسین سلامی نے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیل ہمارے رد عمل سے خوفزدہ ہے اور ان کے رہنما بوکھلاہٹ کا شکار ہو کر اپنا ذہنی توازن کھو چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل نے ایران کی سلامتی پر حملہ کر کے بڑی غلطی کی ہے اور اب وہ اس کا نتیجہ بھگتنے کے لیے تیار ہو جائے۔

کمانڈر انچیف نے مزید کہا کہ اسرائیل کو یہ غلط فہمی نہیں ہونی چاہیے کہ وہ ایران پر حملہ کر کے فرار ہو سکتا ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اس بار جوابی کارروائی اتنی شدید ہوگی کہ اسرائیل کے پاس کوئی راستہ نہیں بچے گا اور وہ اس حملے سے بچ نہیں سکے گا۔ حسین سلامی کا مزید کہنا تھا کہ "اسرائیل کو سبق سکھائیں گے کہ شیر کی دم سے کھیلنا کتنا خطرناک ہے۔

اگرچہ حسین سلامی نے اس جوابی کارروائی کی نوعیت یا وقت کے بارے میں کوئی وضاحت نہیں دی، لیکن ان کے بیان سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ ایران اسرائیل کے حالیہ حملے کا جواب دینے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔ مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب چند ہفتے قبل اسماعیل ہنیہ کو تہران کی ایک حساس عمارت میں اسرائیل کے مبینہ حملے میں شہید کیا گیا تھا۔

ہنیہ نو منتخب ایرانی صدر کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے بعد اپنے کمرے میں قیام کر رہے تھے۔ایران اور حماس نے اس حملے کی ذمہ داری اسرائیل پر عائد کی تھی، تاہم اسرائیل نے اس واقعے پر کوئی سرکاری موقف ظاہر نہیں کیا۔

ایران نے متعدد مواقع پر کہا ہے کہ وہ اپنی سلامتی کی خلاف ورزی پر اسرائیل کو سنگین جواب دے گا اور اب حسین سلامی کے بیانات سے لگتا ہے کہ اس انتقامی کارروائی کا وقت قریب آ چکا ہے۔اس واقعے نے ایران اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی کو مزید بڑھا دیا ہے اور علاقائی سطح پر اس کے نتائج سنگین ہو سکتے ہیں۔

web

Recent Posts

مولانا طارق جمیل نے ہیئر ٹرانسپلانٹ کروالیا، ویڈیو وائرل

مولانا طارق جمیل نے ہیئر ٹرانسپلانٹ کروالیا، ویڈیو وائرل پاکستان کے معروف اسلامی اسکالر اور عالمی شہرت یافتہ مبلغ، مولانا…

38 منٹ ago

فیض حمید کا سیاسی کردار فوج کی روایات کے منافی تھا: سیکیورٹی حکام

فیض حمید کا سیاسی کردار فوج کی روایات کے منافی تھا: سیکیورٹی حکام پاکستان کے اعلیٰ سیکیورٹی حکام نے ایک…

2 گھنٹے ago

علی امین گنڈاپور کا لاہور جلسے کے حوالے سے اہم پیغام جاری

علی امین گنڈاپور کا لاہور جلسے کے حوالے سے اہم پیغام جاری پشاور: وزیراعلی خیبرپختونخوا نے لاہور جلسے کے حوالے…

2 گھنٹے ago

حکومت لاکھوں پاکستانیوں کو پاسپورٹ نہ ملنے کی ذمہ دار

حکومت لاکھوں پاکستانیوں کو پاسپورٹ نہ ملنے کی ذمہ دار لاہور: حکومت ہزاروں لوگوں کو بروقت مشین ریڈ ایبل اور…

2 گھنٹے ago

سپریم کورٹ کا بوجھ کم کرنے کے لیے آئینی عدالتوں کا قیام ضروری ہے:بلاول بھٹو

سپریم کورٹ کا بوجھ کم کرنے کے لیے آئینی عدالتوں کا قیام ضروری ہے:بلاول بھٹو پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی)…

2 گھنٹے ago

بھارت چھوڑنے کے بعد ڈاکٹر ذاکر نائیک نے پاکستان نہ آنے کی وجہ بتا دی؟

بھارت چھوڑنے کے بعد ڈاکٹر ذاکر نائیک نے پاکستان نہ آنے کی وجہ بتا دی؟ عالمی شہرت یافتہ تقابلِ ادیان…

2 گھنٹے ago