مصر کے دارالحکومت میں سولر پاور سے چلنے والی افریقہ کی بلند ترین عمارت تیار
مصر کے نئے دارالحکومت میں افریقہ کی بلند ترین عمارت "دی فوربز انٹرنیشنل ٹاور” کی تعمیر مکمل ہو گئی ہے، جسے جدید ترین ٹیکنالوجی کے ساتھ تعمیر کیا گیا ہے۔ اس شاندار عمارت کی بلندی 787 فٹ ہے اور یہ خطے کی جدید ترین عمارتوں میں شامل ہو چکی ہے۔ نیا دارالحکومت قاہرہ سے 45 کلومیٹر کے فاصلے پر بنایا گیا ہے اور توقع ہے کہ اس شہر میں 65 لاکھ افراد کو رہائش فراہم کی جائے گی۔
یہ شاندار عمارت اپنی توانائی کی ضروریات کا 75 فیصد حصہ سولر سسٹم کے ذریعے پورا کرے گی۔ اس کے علاوہ، عمارت میں پانی کے استعمال کو بہتر بنانے کے لیے جدید ٹریٹمنٹ پلانٹس نصب کیے گئے ہیں، جو کہ استعمال شدہ پانی کو دوبارہ قابل استعمال بنا کر پانی کی بچت کریں گے۔ عمارت کی چھت پر ایک ہیلی پیڈ بھی موجود ہے، جس سے عمارت کی جدیدیت اور افادیت میں مزید اضافہ ہوتا ہے۔
مصر کے نئے دارالحکومت کی تعمیر کا اعلان 2015 میں کیا گیا تھا، اور اس پر باقاعدہ کام کا آغاز 2016 میں ہوا۔ یہ نیا شہر بحیرہ احمر کے ساحل پر بنایا گیا ہے، جو ایک جدید اور مستحکم انفراسٹرکچر کا حامل ہوگا۔نئے شہر میں مصر کی نئی حکومت کے دفاتر، صدارتی محل، پارلیمنٹ ہاؤس، عدالتیں اور سرکاری دفاتر کے ساتھ ساتھ مشرق وسطیٰ کا سب سے بڑا چرچ بھی تعمیر کیا گیا ہے۔
نئے دارالحکومت میں متعدد مساجد، تعلیمی ادارے، بلند و بالا شاپنگ سینٹرز اور لائبریریاں بھی شامل ہیں، جو اسے ایک مکمل جدید شہر کی حیثیت دیتی ہیں۔مصری حکومت کے مطابق، نئے دارالحکومت میں سرکاری دفاتر اور دیگر اداروں کی منتقلی کا عمل رواں سال کے اختتام تک شروع ہو جائے گا۔
بیٹر کے زوردار شارٹ نےایمپائر کے منہ کا حلیہ ہی بگاڑ دیا جس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل…
پاکستان تحریک انصاف کا 24 نومبر کو ہونے والا احتجاج رکوانے کے لیے پس پردہ ملاقاتیں جاری ہیں۔سینیئر صحافی انصار…
سابق وزیراعظم عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور کر لی گئی۔آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس…
معروف خاتون نجومی باباوانگا نے ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں کر دیں۔۱۹۱۱ میں پیدا ہونے والی بابا وانگا نے مرنے…
علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…
چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) حفیظ الرحمان نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے واضح…