جاپان :خودکشی کرنے ولی طالبہ راہگیر خاتون پر گر پڑی، دونوں ہلاک
ٹوکیو: جاپان میں نوجوانوں میں خودکشی کے واقعات میں تشویشناک اضافہ ہو رہا ہے، جس کی تازہ مثال ایک افسوسناک واقعہ ہے جس میں خودکشی کی کوشش میں ایک 17 سالہ طالبہ اور ایک راہ گیر خاتون دونوں جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔عالمی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ دارالحکومت کے ایک انتہائی مصروف علاقے میں واقع ایک کثیر المنزلہ عمارت کی چھت پر پیش آیا جہاں ایک ہائی اسکول کی طالبہ نے خودکشی کی غرض سے چھلانگ لگا دی۔ بدقسمتی سے، وہ نیچے سڑک سے گزرنے والی 32 سالہ خاتون پر آگری۔
راہگیروں نے فوراً دونوں کو اسپتال منتقل کیا، جہاں دونوں کی موت کی تصدیق ہو گئی۔یہ واقعہ جاپان میں نوجوانوں میں خودکشی کے بڑھتے ہوئے رجحان کی ایک اور مثال ہے۔ جاپان میں 18 سال سے کم عمر افراد میں خودکشی کی شرح دنیا کے ترقی یافتہ ممالک میں سب سے زیادہ ہے۔ گزشتہ سال 513 بچوں نے خودکشی کی، جو کہ ایک انتہائی تشویشناک صورتحال کی عکاسی کرتی ہے۔
حکام کے مطابق یہ بھی مشاہدہ کیا گیا ہے کہ یکم ستمبر اسکولوں کے کھلنے کا پہلا دن ہوتا ہے، اس دن خودکشی کی شرح سب سے زیادہ ہوتی ہے۔ اس بات نے معاشرتی دباؤ اور نفسیاتی مسائل کے بڑھتے ہوئے رجحان کی طرف اشارہ کیا ہے، جس پر فوری توجہ دینے کی ضرورت ہے۔
بیٹر کے زوردار شارٹ نےایمپائر کے منہ کا حلیہ ہی بگاڑ دیا جس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل…
پاکستان تحریک انصاف کا 24 نومبر کو ہونے والا احتجاج رکوانے کے لیے پس پردہ ملاقاتیں جاری ہیں۔سینیئر صحافی انصار…
سابق وزیراعظم عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور کر لی گئی۔آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس…
معروف خاتون نجومی باباوانگا نے ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں کر دیں۔۱۹۱۱ میں پیدا ہونے والی بابا وانگا نے مرنے…
علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…
چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) حفیظ الرحمان نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے واضح…