انٹرن شپ کے دوران شہری نے اپنی کمپنی بنا لی، سی ای او پریشان
بنگلورو: بھارت میں ایک حیرت انگیز واقعہ پیش آیا جہاں ایک انٹرن نے اپنی انٹرنشپ کے دوران ہی اپنی اے آئی کمپنی قائم کر لی اور فنڈنگ حاصل کرنے کے بعد انٹرنشپ ادھوری چھوڑ دی۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، بنگلورو میں ایک نوجوان انٹرن نے اپنی انٹرنشپ کو درمیان میں چھوڑ دیا کیونکہ اسے اپنی نئی اے آئی اسٹارٹ اپ کے لیے مالی معاونت مل گئی تھی۔
Flexiple کے سی ای او کارتک سریدھرن نے اس انٹرن کے ساتھ ہونے والی اپنی واٹس ایپ چیٹ کا اسکرین شاٹ X پر شیئر کیا، جس میں انہوں نے انٹرن کی غیر حاضری کے بارے میں پوچھا۔ جواب میں انٹرن نے بتایا کہ وہ ایک انویسٹر سے ملاقات کے لیے گیا تھا۔
بعد میں انٹرن نے سی ای او کو بتایا کہ اس کی نئی اے آئی کمپنی نے فنڈنگ حاصل کر لی ہے، لہذا اب اسے انٹرنشپ کی ضرورت نہیں رہی۔
مسٹر کارتک سریدھرن نے اسکرین شاٹ کے ساتھ X پر لکھا کہ "ایسا صرف بنگلور میں ہوتا ہے”۔
یہ پوسٹ X پر وائرل ہو گئی، جس میں صارفین نے مختلف رائے دی۔ کچھ لوگوں نے انٹرن کی کاروباری صلاحیتوں کی تعریف کی اور اسے فنڈنگ حاصل کرنے پر مبارکباد دی، جبکہ دیگر نے اس کے اچانک بغیر اطلاع دیے انٹرنشپ چھوڑنے کے عمل پر تنقید کی۔
بیٹر کے زوردار شارٹ نےایمپائر کے منہ کا حلیہ ہی بگاڑ دیا جس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل…
پاکستان تحریک انصاف کا 24 نومبر کو ہونے والا احتجاج رکوانے کے لیے پس پردہ ملاقاتیں جاری ہیں۔سینیئر صحافی انصار…
سابق وزیراعظم عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور کر لی گئی۔آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس…
معروف خاتون نجومی باباوانگا نے ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں کر دیں۔۱۹۱۱ میں پیدا ہونے والی بابا وانگا نے مرنے…
علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…
چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) حفیظ الرحمان نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے واضح…